حب( نمائندہ ای این ائی نیوز )ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ سے جی ایم این ایچ اے ساوتھ زون کی ملاقات ۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ ڈبل کرنے کے حوالے سے گفتگو ۔ این ایچ اے کی زمین اور دیگرز ایشوز پر بات چیت تفصیلات کے مطابق
۔ جنرل میجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات ۔ کوئٹہ کراچی ڈبل روڈ منصوبے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر منصوبے کے حوالے سے این ایچ اے کے زمین کے حصول اور دیگر معاملات زیر غور رہے ۔
ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے جی ایم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو یقین دہانی کرائی کے منصوبے کے لئے حب میں ضلعی انتظامیہ این ایچ اے کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اور خواہاں ہے کہ منصوبہ جلد شروع ہو پایہ تکمیل کو پہنچے ۔