حب( رپورٹ فاروق بلوچ )
وندر کے ساحلی علاقہ ڈام بندر میں ماہی گیروں کے رہائشی کوارٹرز میں آتشزدگی درجنوں کوارٹر خاکستر تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں چشمہ بندر کے قریب ماہی گیروں کی رہائش کے لیے لکڑیوں کے تختوں سے تیار کی گئی کوارٹرز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کی اطلاع موصول ہونے پر میونسپل کمیٹی وندر فائر بریگیڈ گاڑی کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی ۔ واضح رہے کہ ڈام بندر سے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے والے(خلاصی)ماہی گیروں کے رہائشں کے لیے تعمیر کیے گئے کواٹرز میں جمعہ کی صبح کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے وہاں پر موجود مقامی افراد نے اپنی مدد آپ بجھا دیا تاہم دوپہر کے وقت ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی جس نے درجنوں رہائشی کواٹرز جو کہ جھونپڑی نما لکڑی اور دیگر مٹیریل سے تعمیر شدہ ہیں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے وندر سے فائر بریگیڈ گاڑی طلب کی گئی جسکے عملے نے پہنچ کر آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی