حب (نمائندہ ای این ائی نیوز )
سول سوسائٹی کے چیئرمین محمد یعقوب ساسولی نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ حب میں مویشی منڈی کا قیام بھت ضروری ھے حب اور بلوچستان کے شہری جب کراچی کے ایریا میں جاتے ہیں وہاں ان کو کئ سخت مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے ایک تو کراچی پولیس کی بھتہ خوری بد معاشی دوسری طرف سندھ کے ڈاکو ھیں جو زبردستی تاجروں راہگیروں شہریوں کو لوٹتے ھیں اور اپنی جمع پونجی سے محروم کرتے ہیں حب اور بلوچستان کے مالداروں اور تاجروں کی سہولت کے لیے حب مغربی بائی پاس کے مقام مال مویشی منڈی کا قائم ہونا بھت ضروری ھے صوبائی مشیر برائے صنعت علی حسن زھری صاحب اور ڈپٹی کمشنر حب صاحبہ بلوچستان اور حب کے مالداروں کی سہولت کے لئے مال مویشی منڈی کے قیام کا اعلان کریں تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار بھی مل سکے بلدیہ کی طرف پڑی ٹیکس بھی وصول کیا جائے