(رپورٹ اسیسٹنٹ بیورو چیف فیصل آباد علی ریحان )
ڈویژن بھر کی ضلعی انتظامیہ جلوسوں کے منتظمین سے قریبی رابطہ قائم کرنے اور انہیں ضروری سہولیات کی دستیابی بھی ممکن بنائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے تحت جلوسوں کے شرکاء کو حلوہ اور مٹھائی بھی پیش کی جائے گی۔
اپنے دفتر میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری اور صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔
اس موقع پر آرپی ڈاکٹر عابد خان ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور سی پی او کامران عادل بھی موجود تھے۔
ڈویژن بھر میں 6 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ ضلعی اور ڈویژنل سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کئے گئے ہیں۔
ضلعی امن کمیٹیوں کے اجلاسوں کے انعقاد سے ضلعی انتظامیہ اور علماء کرام کے ساتھ قریبی رابطہ قائم ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹا جا سکے۔ولادت پیغمبر ساری انسانیت کے لئے خوشی کا دن ہے جسے دینی و ملی یکجہتی سے نمٹایا جائے گا۔صوبائی وزراء نے ڈویژن بھر میں کئے گئے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا محرم الحرام کی طرح میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی امن و امان کی مثالی فضا قائم رکھے گی۔