اتحاد اہل سنت پاکستان کے مرکزی رہنما پیر الحاج گلشن الٰہی قادری نے تمام عاشقان رسول ۖ 3اکتوبر کو حیدرآباد سے صبح گیارہ بجے میرپورخاص کیلئے روانہ ہوں اور پھر میرپورخاص سے قافلہ دوپہر ایک بجے مارچ کی صورت میں عمرکوٹ کیلئے روانہ ہوگا جس میں شرکت یقینی بنائیں۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ جماعت اہل سنت پاکستان حیدرآباد کے ضلعی صدر علامہ قاری احمد علی سعیدی، پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر عمران سہروردی، جماعت العلما ء پاکستان کے رہنما کرامت راجپوت تحریک جانثاران ختم نبوت کے صدر علامہ مشتاق احمد خان سعیدی اور جمعیت علما طاہریہ کے مرکزی رہنما علامہ عبدالخالق چا چڑ طاہری سمیت دیگر علماء مشائخ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ گستاخ رسول ڈاکٹر شاہنواز کی گستاخیوں پر مشتمل ویڈیوز اس کے موبائل فون ڈیٹا میں موجود ہے جو کہ بیان کرنے کے قابل نہیں، اگر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جاتی تو پورا ملک سراپا احتجاج بن جاتا جبکہ ملعون ڈاکٹر شاہنواز کے والدین کا بیان بھی ریکارڈ پر ہے جو گستاخ شاہنواز کے خلاف ریکارڈ کرایا گیا جبکہ خود گستاخ شاہنواز نے بھی اپنی ویڈیو کی نہ تو تردید کی ہے اور نہ ہی معافی مانگی لیکن اچانک شواہد و قانون کے مطابق سزا دینے کے بجائے اسے ذہنی مریض قرار دے کر اسلام پاکستان اور سندھ حکومت کے خلاف گہری سازش گمراہ کن پروپیگنڈا کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ صوفیا ،اولیا اللہ و امن کی دھرتی ہے اور ایک منظم سازش کے تحت امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اوریہاں آگ بجھانے کے بجائے اسلام کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر کے یہ آگ مزید بھڑکائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے آئین پر عمل درآمد کرے اور علما مشائخ سمیت سندھ کے صوفیاازم، دانشور ،ادیب اسلام و امن پسند سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل فیکٹ اینڈ فائیڈنگ اصل حقائق پر شریعت محمدی آئین پاکستان کے تحت انکوائری کمیٹی قائم کر کے ظلم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔
مٹیاری کے محلہ میرحسن کے رہائشی اور سماجی کارکن عاشق حسین نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے محلے میں چرس، شراب اور افیون سمیت غیر قانونی منشیات مبینہ طور پر فروخت کی جارہی ہیں۔ پولیس کی سرپرستی میں نوجوان نسل منشیات کی عادی ہو رہی ہے۔ منشیات فروشی کے کاروبار میں چند بااثر افراد اور پولیس براہ راست ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی فروخت کے خلاف اعلی حکام کو درخواستیں دے چکے ہیں لیکن منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے منشیات فروشوں اور مٹیاری پولیس سے جانی و مالی خطرہ ہے اگر اسے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری منشیات فروش اور پولیس ہوگی۔
حیدرآباد کے گاؤں جھنڈو کوسو کے رہائشی حامد علی کوسو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موٹر سائیکل 2 روز قبل تھانہ راہوکی کے مین گیٹ سے چوری ہوئی تھی۔ راہوکی پولیس ہماری ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 29 ستمبر بروز اتوار کی رات میں اپنے ایک دوست نورالدین جو تھانے میں لڑائی کے مقدمہ میں بند تھا، وکیل کے ہمراہ اس نے ایس ایچ او کو شکایت کی تھی جس کی پاداش میں اب وہ میری گاڑی تھانے کے سامنے موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج نہیں کررہے ہیں ۔جس پر ہم نے کہا کہ تھانے میں آپ کی موجودگی کے دوران موٹرسائیکل مین گیٹ سے چوری ہوئی ہے، لہٰذا میں اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ تھانے کے گیٹ سے چوری ہونیو الی میری موٹر سائیکل واپس دلائی جائے۔
یونین کمیٹی32کے چیئرمین اظہر محمد شیخ نے کہا ہے کہ چند عناصر شہر کی تعمیر وترقی میں رکاوٹیں ڈال کر ہمیں اپنے مقاصد سے نہیں روک سکتے، ہمارا کام عوام کی خدمت ہے جسے ہم اچھی طریقے سے کرنے میں مصروف ہیں۔ کچھ شرپسند اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرکے شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جسے عوام کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ وہ شاہی بازارمیں پینے کے پانی کیلئے بنائے گئے فلٹر پلانٹ پر علاقہ مکینوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ شاہی بازار میں پینے کے پانی کا بڑا مسئلہ تھا جس پر علاقہ مکینوں اور دوکانداروں نے ہم سے رابطہ کیا اور ہم نے یوسی کے فنڈز سے وہ مسئلہ حل کرتے ہوئے فلٹر پلانٹ لگایا تاکہ لوگ صاف پانی پی سکیں لیکن فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے دوسرے روز ہی شفیق مارواڑی نامی شخص نے رات کی تاریکی میں فلٹر پلانٹ توڑ دیا اور وہاں بدمعاشی کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کوئی فلٹر پلانٹ نہیں لگ سکتا یہ ہمارا علاقہ ہے ہم جو چاہئے کریں، اس ایک شخص کی اس حرکت سے کیا ہم علاقے کی تعمیروترقی کے کام روک دیں گے ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت ہے جسے ہم کرتے رہیں گے لیکن کچھ مسترد شدہ عناصر اس طرح کی حرکت کرکے ہمیں اپنے مشن سے نہیں روک سکتے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفی کمال،انیس احمد قائم خانی،کیف الوری ودیگر کا 11 اکتوبر کو ہونے والے یوتھ کنونشن کے حوالے سے باغ مصطفی گراؤنڈ کے دورے کیا اور وہاں موجود سندھ تنظیمی کمیٹی اور ایم کیو ایم حیدرآ باد ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران سے مرکزی سینئر رہنما سید مصطفی کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا انقلابی جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں ہم خیال لوگوں کو جمع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ انقلابی جدوجہد میں ہمیشہ نوجوان طبقے نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہیاور اب ہمیں انکی سمت درست کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ11 اکتوبر کو باغ مصطفی گراؤنڈ میں حیدرآ باد کے نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے روڈ میپ پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی ائی کا مسئلہ اقتدار ہے آپ کے مسائل سے اسے کوئی دلچسپی نہیں وہ نوجوان طبقے کو غلط سمیت میں لیکر جانا چاہتی ہے۔ سینیئر مرکزی رہنماء انیس احمد قائم خانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 اکتوبر کے دن حیدرآباد کے نوجوان یہ پیغام دیں گے کہ نوجوان صرف اور صرف ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کا حیدرآباد میں منعقدہ یوتھ کنونشن ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ انقلابی تحریک کی کامیابی نوجوان طبقے کی جدوجہد پر منحصر ہوتی ہیں ا ور ایم کیو ایم میں شامل نوجوان جہد مسلسل کی پہچان ہے۔سینئر مرکزی رہنما کیف الوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی تمام تر جدوجہد نوجوان کو با اختیار بنانے پر مبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ11 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہونے والا یوتھ کنونشن ایک تاریخی یوتھ کنونشن ہوگا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام عائشہ پارک لطیف آباد نمبر آٹھ میں سانحہ30 ستمبر 1988 کے شہدا کے لیے دعا اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔دعا اجتماع میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنما سید مصطفی کمال،انیس احمد قائم خانی،کیف الوری ودیگر مرکزی ذمہ داران شبیر احمد قائم خانی ،محمد شریف خان ،سید سہیل مشہدی ،روف اجمیری ،دلاور قریشی ،اشفاق منگی ،سن تنظیمی کمیٹی کے انچار سلیم رزاق واراکین کمیٹی۔حیدراباد ڈسٹرکٹ انچار ظفر احمد صدیقی واراکین کمیٹی ۔حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین۔پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ ۔انجینیئر صابر حسین قائم خانی ۔راشد خان ۔ناصر حسین قریشی ٹانز یو سیز اور شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعا اجتماع سے ایم کے ایم کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کے لیے سندھ کا اقتدار ہمیں ملے تو لاڑکانہ اور لیاری سے بھی پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا اور یہ خاتمہ صرف اور صرف عوامی خدمت کی بدولت ہوگا کیونکہ ہماری سیاست خدمت اور کام پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے شمار قربانیاں اور 30 ستمبر جیسے سانحات کے باوجود ہم آج بھی بنیادی مسائل کا شکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن اور صحت کی سہولت ہمارے شہروں میں کاروبار بن چکی ہیاور پاکستان اور ہمارے حالات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے شہدا ہمارے مستقبل اور اپنے حق کے لیے نکلے تھے کیا ہم ان کی قربانیاں رائے گا جانے دیں گے نہیں کامیابی طاقت سے نہیں ملتی ہے بلکہ اللہ تعالی کی مدد سے ملتی ہے مگر جدوجہد کرنی ہوتی ہیاسکا عملی ثبوت فلسطینی دس سال کا بچہ ہے جو سپر پاور قوتوں کا مقابلہ پتھر سے کررہا ہے اسلئے ظالم کیخلاف ہمیں جدوجہد کرنی ہے۔ اسموقع پر مرکزی سینیئر رہنما انیس احمد قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومیں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں جو اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر آواز نہیں اٹھاتی ہمیں اپنے حق کیلئے نہ صرف آواز بلند کرنی ہے بلکہ عملی جدوجہد کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ30 ستمبر 1988حیدرآباد شہر چند دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے سینکڑوں شہریوں کا قتل عام کیااور ان معصوم شہریوں کے قاتل آج بھی آزاد ہیں اور لواحقین انصاف کے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی سیاسی جدوجہد میں نہ صرف ایم کیو ایم کے کارکنان بلکہ مہاجر ماں بہنوں اور بیٹیوں نے بھی اپنی جانیں دی اور جیلے کاٹی۔شبیر احمد قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدراباد شہر کو 30 ستمبر میں لہو لہان کر دیا گیااس شہر کو لہو میں نہلانے والوں کا احتساب ضرور ہوگا کیونکہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی قیادت جہد مسلسل کی پہچان ہے اس لیے ہم نا امید نہیں ہیں اور آنے والا کل حق پرستوں کا ہے۔ سلیم رزاق نے کہاکہ ایم کیو ایم ہمیشہ اپنے شہداں کو یاد رکھتی ہے اور ہم انکی لازوال قربانیوں پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ظفر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 30 ستمبر کا واقعہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔اور ہم حق پرستی کی راہ میں قربان ہونے والے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔اس موقع پر شہدائے 30 ستمبر 1988 کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کاساتواں سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس چیمبر سیکریٹریٹ میں منعقد کیا گیا۔ جس میں الیکشن کمیشن رکن نعیم اسلم نے نو منتخب عہدیداران صدر محمد سلیم میمن، سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان، نائب صدر شان الٰہی سہگل اور اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کے ناموں کا سرکاری طور پر اعلان کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر سلیم میمن نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا صدر بننا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ حیدرآباد کی تاجر برادری اپنے مسائل کے حل کے لیے اِس چیمبر کی طرف دیکھتی ہے اور حکومتی اداروں میں بھی حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا نام جانا پہچانا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چیمبر کے ممبران کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے جو اِس بات کی گواہی ہے کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ چیمبر کی بھرپور خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور آنے والے دو سالوں میں چیمبر کا نام مزید روشن کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ اِس موقع پر سابق صدر فاروق شیخانی نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نے اِن دو سالوں میں سائٹ حیدرآباد کے انفراسٹرکچر کے لیے 1.1 اَرب روپے منظور کروائے اور حیدرآباد، کوٹری، جامشورو کی کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دلوائی جن کی سفارشات پر انفراسٹرکچر کا کام کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری ایچ ڈی اے، واسا، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، ایس ایم بی آر، حیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی و دیگر محکموں کی کاکردگی پر رپورٹس جاری کی بلکہ اُن کی بہتری کے لیے سفارشات بھی مرتب کی گئی جنہیں حکومتی سطح پر بہت سراہا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وفود نے وزیر اعلی سندھ، وزرائ، چیف سیکریٹری و دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چیمبر کا نام آج نا صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز میں اپنی کارکردگی کی بنا پر جانا پہچانا جاتا ہے۔ اِس موقع پر سر پرست اعلیٰ سیٹھ امین کھتری نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری حیدرآباد میں وزارت صنعت و تجارت اور ڈی جی ٹی او سے واحد رجسٹرڈ چیمبر ہے جو تاجروں کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کی اور تمام سربراہان کی اوّلین ترجیح میرٹ ہے اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے سابق صدر چیمبر فاروق شیخانی کی دو سالہ کارکردگی کو بھرپور الفاظوں سے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں حکومتی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں کاروبار کرنا تقریباً نا ممکن ہوگیا ہے تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان تنازعہ اس کی بڑی وجہ ہے۔ اُنہوں نے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ سب بھی تاجروں کی خدمت اِسی جذبے سے جاری رکھیں گے۔ اجلاس سے نومنتخب سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان، نو منتخب نائب صدر شان الٰہی سہگل، سابق سینئر نائب صدرڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی، سابق نائب صدر یاسین خلجی نے بھی خطاب کیا اور اجلاس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کنونیئرز اور اسٹاف میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اجلاس میں تمام نومنتخب و سابقہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین، کنونیئرز و جنرل باڈی کے اراکین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
حیدرآباد میں واقع قاسم آباد کے جیجل ماں ہسپتال میں میسکیولوسکیٹل(Musculoskeletal) الٹراساؤنڈ لیزر تھراپی فار پین منجمنٹ کا افتتاح گزشتہ روز ہسپتال کے چیئرمین خضر حیات منگریو نے کیا ، اس موقع پر سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر آصف نو ر پاٹولی، ایڈمن ارباب جنج و دیگر بھی موجود تھے۔ ہسپتال کے چیئرمین خضرت حیات منگریو نے کہا ہے کہ یہ مشین جوکہ مسکیولر پین کیلئے بہت کارآمد مشین ہے اور یہ صرف امریکہ اور برطانیہ میں اس کے ذریعے علاج کیا جاتا تھا لیکن ہماری ٹیم نے انتھک کوشش کرکے یہ مشین منگواکر اپنے ہسپتال میں رکھی ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو مسکیولر پین کیلئے کم خرچ پر فوری آرام مہیا کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو سستا اور معیاری علاج فراہم کرنا ہے جس کیلئے ہماری ٹیم دن رات کوشاں رہتی ہے۔ڈاکٹر آصف نور پاٹولی نے کہاکہ اس مشین کے استعمال سے ہم نے دو روز میں تقریباً 30 مریضوں کا اس کے ذریعے علاج کیا ہے جس سے مریضوں کو بہت آرام آیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اسی طرح کی مزید جدید مشینیں جوکہ باہر ممالک میں استعمال ہوتی ہے اور مریض اس کا علاج کرانے کا سکت نہیں رکھتا اس کو ہم کم خرچ پر یہاں یہ علاج مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں پہلے ہی غریب مریض پریشان ہے اور وہ اتنا مہنگا علاج کرانے سے قاصر ہیں تو ان کو ہم حیدرآباد میں ہی اپنے ہسپتال میں علاج کریں گے ، انہوں نے کہاکہ جوں جوں لوگوں کو اس مشین کے باہر میں آگاہی مل رہی ہے لوگ ہمارے پاس علاج کیلئے آرہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
پبن پولیس کی کامیاب کارروائی، بھاری مقدار میں خام مال مین پوری کی سپلائی ناکام، سپلائرز گرفتارایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات و مین پوری سپلائرز اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈان جاری چیک پوسٹ پبن انچارج چیک پوسٹ سب انسپیکٹر لیاقت مغیری کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کارروائی پبن پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کے نتیجے میں تھانہ حدود سے بھاری مقدار میں خام مال و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام بنادی پولیس کارروائی کے دوران 3 سپلائرز بنام محمد طاہر ملاح، محمد اسماعیل ملاح اور محمد ظفر ملاح کو گرفتار کرلیا گیاابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے خود کو منظم مین پوری سپلائر گروہ سے ظاہر کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں خام مال و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی دینے کے انکشافات کیے گئے پبن پولیس کی کارروائی میں برآمد ٹرک سے کئی سو کلو خام مال کے کٹے اور بھاری مقدار میں تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی جبکہ پبن پولیس نے سپلائی کیلئے استعمال ٹرک نمبر MNK-9615 بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہیپبن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔