دیور کی جانب سے مبینہ جنسی حراسمنٹ اور جائیداد میں حصہ نہ دینے کے خلاف حیدرآباد کے علاقہ ٹنڈو حیدر ک رہائشی مسماة روشنا بیوہ عابدین نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس نے بتایا کہ شوہر عابدین کے انتقال کے بعد میرا دیور تاج محمد مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے میرے مرحوم شوہر کا ایک بیٹا بھی ہے اس کے باوجود دیور تاج محمد شوہر کی چھوڑی ہوئی جائیداد پر قبضہ کرکے بیٹھا ہے اور مجھے قانونی وشرعی حصہ دینے کو تیار نہیں ہے حصہ طلب کرنے پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کی وجہ سے میں عدم تحفظ کا شکار ہوں اور مجھے کہیں سے بھی انصاف نہیں مل رہاہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ میرے شوہر کی چھوڑی گئی ملکیت سے میرا قانونی اور شرعی حصہ دلوا کر مجھے اور میرے بچے کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔
محکمہ تعلیم حیدرآباد کے حکام کی سستی، ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ضلع حیدرآباد میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس پی ایس ٹی اور جی ای ایس ٹی کے امیدواروں کی بھرتی کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی، ٹیسٹ پاس امیدوار ڈی اے او پرائمری اور ڈی اے سیکنڈری کے دفاتر میں داخل ہونے پر مجبور ہیں۔ ضلع حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پی ایس ٹی امیدوار نئی سفارشی فہرست حاصل کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ڈی ای او پرائمری آفس پہنچے۔لیکن ڈی ای او پرائمری آفس میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے امیدواروں نے احتجاج کیا اور واپس گھر چلے گئے۔ اس موقع پر امیدواروں کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم حیدرآباد کے حکام اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے اور تین سال سے آفر آرڈر کے منتظر امیدواروں کو بھرتی کرنے کے پابند نہیں ہیں۔اساتذہ کی کمی کے باعث بچوں کی پڑھائی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی ای او نے ڈیڑھ ماہ قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ سفارشی لسٹ لگا کر 7 دن کے اندر آفر آرڈر جاری کریں گے لیکن لسٹ نہیں لگائی جا رہی۔
حیدرآباد میں واقع قاسم آباد کے جیجل ماں ہسپتال میں میسکیولوسکیٹل(Musculoskeletal) الٹراساؤنڈ لیزر تھراپی فار پین منجمنٹ کا افتتاح گزشتہ روز ہسپتال کے چیئرمین خضر حیات منگریو نے کیا ، اس موقع پر سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر آصف نو ر پاٹولی، ایڈمن ارباب جنج و دیگر بھی موجود تھے۔ ہسپتال کے چیئرمین خضرت حیات منگریو نے کہا ہے کہ یہ مشین جوکہ مسکیولر پین کیلئے بہت کارآمد مشین ہے اور یہ صرف امریکہ اور برطانیہ میں اس کے ذریعے علاج کیا جاتا تھا لیکن ہماری ٹیم نے انتھک کوشش کرکے یہ مشین منگواکر اپنے ہسپتال میں رکھی ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو مسکیولر پین کیلئے کم خرچ پر فوری آرام مہیا کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو سستا اور معیاری علاج فراہم کرنا ہے جس کیلئے ہماری ٹیم دن رات کوشاں رہتی ہے۔ڈاکٹر آصف نور پاٹولی نے کہاکہ اس مشین کے استعمال سے ہم نے دو روز میں تقریباً 30 مریضوں کا اس کے ذریعے علاج کیا ہے جس سے مریضوں کو بہت آرام آیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اسی طرح کی مزید جدید مشینیں جوکہ باہر ممالک میں استعمال ہوتی ہے اور مریض اس کا علاج کرانے کا سکت نہیں رکھتا اس کو ہم کم خرچ پر یہاں یہ علاج مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں پہلے ہی غریب مریض پریشان ہے اور وہ اتنا مہنگا علاج کرانے سے قاصر ہیں تو ان کو ہم حیدرآباد میں ہی اپنے ہسپتال میں علاج کریں گے ، انہوں نے کہاکہ جوں جوں لوگوں کو اس مشین کے باہر میں آگاہی مل رہی ہے لوگ ہمارے پاس علاج کیلئے آرہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کے احکامات پر میئر سیکریٹریٹ سوک سینٹر میں ٹان میونسپل کارپوریشن قاسم آباد اور حسین آباد کے یوسی چیئرمینز کا اپنے مسائل و دیگر کاموں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کی اجلاس میں TMCقاسم آبادکے چیئرمین عبدالغفور درس ، پی پی کے آفتاب خانزادہ اور قاسم آباد اور حسین آباد ٹان میونسپل کارپوریشنز کے یوسی چیئرمینز شریک تھے، اجلاس میں یوسی چیئرمینوں کے ساتھ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں فصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں تمام یوسی چیئرمینوں نے میئر حیدرآباد کو اپنے اپنے علاقوں میں پانی کی لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ، سیوریج سسٹم کی بہتری،سڑکوں و گلیوں کی مرمت، الیکٹرک لائٹوں، اسپرے مشینوں کی ضرورت و دیگر مسائل بھی گوش گذار کئے میئر حیدرآباد نے تمام چیئرمینوں کے مسائل کو تفصیل سے سنا، میئر حیدرآباد نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کی خدمت اور انکے بنیادی مسائل کو حل کرنے اور حیدرآباد شہر کو ایک مثالی شہر بنانے کا عزم لیکر آئیں ہیں اور ہم اپنے اسی ایجنڈے پر دن رات کوشاں ہیں اورہم بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ آپ نے جو مسائل پیش کئے ہیں ان کو حل کیا جائے گا اور بلدیہ اعلی حیدرآباد آپ کے ساتھ ہر طرح کی مدد کرے گی، انہوں نے کہا کہ تمام یوسی چیئرمین بلدیہ اعلی حیدرآباد سے متعلق اپنے مسائل اورترقیاتی اسکیموں کو تحریری لیٹر کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن آپ کے علاقوں میں تعمیر و ترقی سے متعلق کاموں کو اپنی آئندہ NITمیں شامل کرسکے، انہوں نے کہا کہ ٹان میونسپل کارپوریشنز کے پاس محدود وسائل ہیں جہاں تک بلدیہ اعلی حیدرآباد سے ممکن ہوگا آپ کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی تاہم اسوقت یوسیز کے مالی وسائل بھی پہلے سے بہتر ہوئے ہیں اسلئے ضروری ہے کہ یوسی اپنے علاقے میں مین ہول کوورز، لائنوں کی مرمت، لائٹوں کی تنصیب اور دیگرکے چھوٹے چھوٹے کام کرائیں تاکہ عوام کو بہتر ریلیف ملے۔
حسین آباد پولیس کی جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار، مقدمات درجتھانہ حسین آبادایس ایچ او انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں حسین آباد پولیس نے مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا پہلی کاروائی میں ملزمان ملک توفیق اور محمد شاکر کو گرفتار کرلیا، ملزمان مقدمہ کرائم نمبر 165/2024 زیر دفعہ 379, 506/2, 504 تعزیرات پاکستان میں نامزد تھے جن کے قبضے سے 2 عدد ٹرک پولیس تحویل میں لے لیے گئے دوسری کارروائی میں ملزمہ مسمات بلقیس شاہ، مسمات مناہل، ملزم رضوان جلیپوٹو اور محمد ساحل کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان عام عوام کے درمیان فحاش حرکات کا ارتکاب کررہے تھے، ملزمان کیخلاف مقدمہ کرائم نمبر 167/2024 زیر 294 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرلیا گیا تیسری کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروش بنام امجد ملاح کو بھاری مقدار میں شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے حسین آباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے
حیدرآباد کی سما جی و مذ ہبی شخصیت حا جی محمود خا ن غو ری کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ سا لا نہ 25ویں محفل نعت لطیف آباد یو نٹ نمبر8میں واقع غو ری کا ٹیج پر منعقد کی گئی جس کی سرپرستی حا جی محمود خا ن غو ری نے کی ۔محفل نعت میں حیدرآباد شہر و لطیف آباد کی سیا سی وسما جی اور مذ ہبی شخصیات سمیت اسکول کے بچوں اور علا قہ کے عوام نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی جبکہ کراچی و حیدرآباد کے معروف ثنا خواں عبد الر حمن چشتی،محمد فر حا ن چشتی،محمدشاہد علی روشن ،محمد آصف اقبال ،یو سف ملک ،محمد نوید مقبول ، حسان نذیر فریدی،حمزہ نذیر فریدی ،محمد مزمل قادری،اریب رضا ،قاسم علی شاہ اورمحمد شاہد مقبول سمیت دیگر نے بارگاہ رسالت میں ہد یہ نعت کے نذ رانے پیش کیئے ۔قبل ازیں حا جی محمود خا ن غو ری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حضور ۖ خاتم النبین ،محسن انسانیت ،رحمت للعالمین اور نور مجسم بن کر آئے آپ ۖ کی آمدسے کائنات کا ذرہ ذرہ جگمگا اٹھاآپ ۖ کی تشریف آوری کاجشن عاشقان رسول ۖ زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک مناتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ حضور ۖ کی حیات طیبہ پر عمل کرکے ہی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے ۔محفل نعت کے منتظمین عاطف محمود خان غو ری ،عامر غو ری اور راحت طارق غو ری نے ثنا خواہان اور معززمہمانوں کا شکر یہ ادا کیا جبکہ آخر میں شرکا محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ حیدرآباد کی جانب سے وضاحت کی ہے کہ ضلع کیماڑی کراچی میں جو پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے وہ دراصل ایک 38 ماہ کی بچی کا ہے جو حال ہی میں خیبر پختونخواہ وزیرستان سے کراچی آئی تھی-تاہم محکمہ صحت سندھ مذکورہ کیس کے بنیادی عوامل پرتحقیقات کررہی ہے اورکراچی کے متاثرہ اور اردگردکے علاقوں میں انسداد پولیو مہم کی جانب سے ویکسینیشن کے عمل کوتیز کردیاگیاہے جبکہ ہائی رسک ایریاز میں بھی انسدادپولیو مہم کو مزیدمستعداور بہتر کیاجاچکاہے – محکمہ صحت سندھ، بین الاقوامی ادارہ صحت کے ساتھ باہمی تعاون سے انسداد پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے-نیشنل پولیو اریڈیکیشن ایمرجنسی پلان حکومت پاکستان کی طرف سے بھی ملکی سطح پر پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں
بی سیکشن پولیس کی چھاپہ مار کارروائیوں میں اسٹریٹ کرمنلز سمیت 6 ملزمان گرفتار, مقدمات درجتھانہ B-سیکشنایس ایچ او انسپیکٹر طاہر حسین مغل کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں بی سیکشن پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنلز اور 4 جواریوں کو گرفتار کرلیا بی سیکشن پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاری کے نتیجے میں ملزمان سے مقابلہ پیش آیا جس دوران 2 ملزمان کو اسلحہ بمعہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت قاعب خان پٹھان اور سعد شیخ کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 32 بور ریوالور اور عدد مصنوعی پسٹل برآمد ہوئی جوکہ ملزمان وارداتوں کیلئے استعمال کررہے تھے ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے انکشافات کیے بی سیکشن پولیس نے مزید کارروائی کے دوران جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 4 جواریوں کو موقع پر گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں نور احمد چانڈیو، فیصل چانڈیو، یاسین چانڈیو اور منصور شامل ہیںگرفتار ملزمان کے قبضے سے جوے پر لگائی گئی کیش رقم، تاش کے پتے اور آکڑہ پرچیاں پولیس تحویل میں لے لی گئی گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے بی سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف جوا آرڈیننس، پولیس مقابلے اور سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے کراچی میں منعقدہ فیڈرل کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر سعدیہ کمال کو پی ایف یو جے(ورکرز) کا صدرمنتخب کئے جانے پر سندھ کے مختلف یونٹس کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر سعدیہ کمال کو صحافیوں کے حقوق حاصل کرنے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سیکریٹری امجد اسلام ، سینئر نائب صدر آفتاب رند، خازن رانا حمبل ، میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدرشاہد جمیل، جنرل سیکریٹری سلیم شعاعی، بدین یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر راجہ شکیل گھانچی ، جنرل سیکریٹری مرتضیٰ میمن، مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صد رعبدالغفور میمن، جنرل سیکریٹری دین محمد بلوچ، ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر عزین خانزادہ، ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر نزاکت علی ، ٹنڈوآم یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر ممتاز تھہیم ، ریاض سنجرانی جنرل سیکریٹری، خالد خاصخیلی اور سانگھڑ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے عہدیداروں نے ڈاکٹر سعدیہ کمال کو مبارکباد دیتے ہوئے امید کی ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافیوں کے حقوق اور صحافیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہاکہ پی ایف جے (ورکرز) کے بانی پرویز شوکت کا مشن اور ان کی جدوجہد جاری رہے گی ، سندھ میں بھی بڑی تیزی سے پی ایف یو جے (ورکرز) صحافیوں کی مقبول ترین تنظیم بنتی جارہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوارڈینیٹر سینیئر رہنما حیدراباد شاہد خان اور دیگر نے فنکشنل مسلم لیگ یاسر ہاس سے جاری ایک بیان میں حیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میمن سب ڈیزن لیاقت کالونی ڈویژن نورانی بستی پریٹ اباد سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ تجاوز کر گئی ہے جس سے گھریلو صارفین سمیت کاروباری مراکز بھی شدید متاثر ہو کر رہ گئے ہیں اس کے علاوہ صارفین پر ماہانہ ڈیڈکشن کا سلسل بھی جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو ماہانہ قسط کی ادائیگی میں مشکلات درپیش ہیں انہوں نیمزید کہا کہ شہریوں کے بل لاکھوں میں جا پہنچے ہیں مگر افسران بالا تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی کوئی سنوائی نہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی علاقوں میں خراب ٹرانسفر جل جانے کی صورت میں ہٹا کر نئے ٹرانسفر تو لگا دیے گئے مگر ان نئے ٹرانسفارمر سے کئی بار ائل گرنے کی شکایت موصول ہوتی ہیں جو کہ ٹیکنیکلی خرابی کا باعث ہے انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حیدراباد میں کئی ٹرانسفارمر ایسے ہیں جن کی مینٹیننس نہ ہونے کے باعث ان کی لیڈیں بوسیدہ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے ائے روز نیوٹرل فیز خراب ہونے کی شکایت ملتی ہیں جس کے بعد بار بار مت کر کے جوائنٹ لگا دیا جاتا ہے جس پر انہوں نے حیسکو چیف اے سی سرکل ون اے سی سرکل ٹو ایکس این اور تمام ڈویژن کے ایس ڈی اوز سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں کہیں بھی ٹرانسفارمر میں بوسیدہ تار لگی ہوئی ہیں انہیں ہٹا کر نئی لیڈیں لگائی جائیں تاکہ ائے روز ٹرانسفارمر خرابی کا سلسلہ ختم ہو اس کے علاوہ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ صارفین پر ڈیٹکشن لگانے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے تاکہ وہ ماہانہ قسط باقاعدگی سے ادا کر سکیں اس کے علاوہ انہوں نے گلی محلوں سے پرائیویٹ الیکٹریشن جو بجلی چوری میں ملوث ہیں ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا بھی مطالبہ کیا۔