سماجی تنظیم انٹروگیٹو ہیومن رائٹس برائٹ فیوچر کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ڈی جی ایگریکلچر بجٹ اینڈ اکاؤنٹ کے خلاف اقبال ترک اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ زراعت سندھ کے انجینئرنگ ونگ میں تعینات امداد میمن کو محکمہ زراعت میں بطور راڈ مین تعینات کیا گیا جو غیر قانونی اور سیاسی اثرورسوخ کے ذریعے ڈی جی ایگریکلچر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس کے 20ویں گریڈ کے عہدے تک پہنچا۔انہوں نے کہا کہ امداد میمن کیخلاف نیب، اینٹی کرپشن اداروں سمیت کرپشن کے مقدمات ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت امداد میمن نے اربوں روپے کی چوری کرکے سندھ کا پیسہ لوٹا ہے، انہوںنے چیف جسٹس نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ محکمہ زراعت سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے امداد میمن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اور سندھ کی رقم واپس کی جائے۔
جئے سندھ محاذ نے جسقم کے رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی کی گرفتاری کے خلاف پارٹی چیئرمین ریاض علی چانڈیو، سینئر وائس چیئرمین نواز شاہ ، عزیز اللہ ، سرفراز میمن، ایاز سولنگی لیاقت ملا اور دیگر کی قیادت میں ریڈیو پاکستان تک ریلی نکالی۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو اور جسقم رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریاض چانڈیو اور ڈاکٹر نیاز کالانی کی آزادی کے لیے آج سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں تاہم ریاض علی چانڈیو اور ڈاکٹر نیاز کالانی کو 24 گھنٹے میں رہا نہ کیا گیا تو کل سندھ بھر میں احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امن مارچ کے سلسلے میں کراچی جانے والے سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اور سڑکوں اور ٹول پلازوں کو بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔پورے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت آمرانہ ہتھکڑیاں لگا رہی ہے جسے ہم قبول نہیں کریں گے سندھ کے عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
ہیلپنگ ہینڈز کے ریجن منیجر علی محمد پٹھان اور پروجیکٹ ایسوسی ایٹ عمیر تھیبو نے ہینڈز انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر (آئی ایل سی ) کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف سیکشنز کا مشاہدہ کیا، بشمول آئی ٹی سیکشن، آرٹ آف ڈیلی لیونگ، کامیابی کی کہانیاں، اٹینڈنٹ سروسز، آئی ایل فلسفہ، اور فزیو تھراپی دورے کے دوران انہوں نے سندھ ڈس ایبلٹی ایکٹ 2018 اور معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) کو بااختیار بنانے کے لیے مرکز کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایک آئی ایل سی عبدالرافع کی سالگرہ کی تقریب بھی شامل تھی، جس میں کیک کاٹنا اور سالگرہ کے گانے پیش کیے گئے۔منیجر ہینڈز آئی ایل سی لال محمد بلوچ نے علی محمد پٹھان کو تعریفی نشان کے طور پر ایک اجرک پیش کیا۔ دونوں تنظیموں نے پی ڈبلیو ڈیز کی ضروریات کے حوالے سے معاشرے کو حساس بنانے کے اقدامات پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس دورے نے پی ڈبلیو ڈیز کو بااختیار بنانے میں گزشتہ چار سالوں میں آئی ایل سی کے نمایاں کام کو اجاگر کیا جس میںمختلف سرکاری عمارتوںمیں معذور افراد کیلئے یمپ ، شاپنگ مال سمیت خریداری مراکز میں ریمپ قائم کرنا و دیگر شامل ہے۔ منیجر ہینڈز آئی ایل سی حیدرآباد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے گزشتہ چار سالوں میں افراد ہم معزورین حیدراباد کو مینسٹریم میں لانے کے لیے ڈسٹرکٹ حکومت سندھ حکومت وفاقی حکومت پاکستان یونیورسٹیز کالجز اسکولز یوتھ اور سوشل ورکر ساتھ مل کر معاشرے میں انکلوسز سوسائٹی کی افادیت کے بارے میں منعقد کی ہے جس کی وجہ سے حیدراباد کے افراد باہم معذورین کی زندگیوں میں قلابی تبدیلیاں ائی ایل سی کے تھرو اور اس سینٹر نے یہ ثابت کیا کہ کامیاب ہونے کے لیے ہاتھوں کا پیروں کا ہونا لازمی نہیں ہے کامیاب ہونے کے لیے اچھے ذہن کا ہونا لازمی ہے اور ان فیوچر ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ ہم سب مل کر حیدراباد کو فرینڈی پرسن و ڈسیبلٹی سٹی بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے تاکہ دنیا دیگر ممالک کی مثال دینے کی بجائے حیدراباد سندھ اور پاکستان کی مثالیں دے سکیں۔
حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے قریب کراچی ایکسپریس کی بوگیاں پٹری ٹوٹنے سے ٹریک سے اتر گئیں اس حادثہ پر حق پرست رکن قومی اسمبلی وممبر برائے قائمہ کمیٹی ریلوے نے فوری طور پر ریلوے احکام سے رابطہ کیا اور حادثہ کی تحقیقات کرکے زمہ داران ملازمین کیخلاف محکمہ جاتی ایکشن لینے کی ہداہت دی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے زمہ داران فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیاں شروع کروائیں۔حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے ڈی ایس ریلوے سندھ و دیگر احکام بالا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور جو افسران اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہوگا وہ حیدرآ باد میں اپنے فرائض ادا نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کا احتساب بہت ضرورت ا ور جہاں بھی ریلوے لائن کو درست کرنے کی ضرورت ہے وہاں پر اقدامات کئے جائے تاکہ ہم کسی بھی جانی ومالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کیا کہ مذکورہ واقعہ میں غفلت کے مرتکب عملہ سے سخت انداز میں بازپرس کی جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثوں سے بچا جا سکے۔
مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کو آرڈنیٹر و سینئر رہنما حیدرآباد شاہد خان اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر کراچی ایکسپریس کی تین بوگیاں جو ٹریک سے اتر گئی تھی جو خوش قسمتی سے کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جس کو انہوں نے ریلوے انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کئی واقعات رونما ہوتے ائے ہیں جس میں کئی بے گناہ مسافر لقمہ اجر بنتے رہے ہیں مگر اج تک ریلوے کے بوسیدہ نظام میں بہترین نہ ا سکی جس کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے انہوں نے کہا کہ نہ تو ٹرینوں کی حالت بہتر ہے نہ ریلوے ٹریک اور نہ ہی اسٹیشنوں پر مسافروں کے لیے سہولیات میسر ہیں ایسی صورت میں مسافروں کا ٹرین میں سفر کرنا خطرناک ترین بنتا جا رہا ہے مگر حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں کئی بڑے بڑے حادثات ہوتے ائے ہیں اور حکومت کی جانب سے مذمت مذمت کر کے جان چھڑا لی جاتی ہے دوسری جانب ریلوے پولیس کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اسٹیشن کے اندر اور اسٹیشن کے باہر ٹھیکیدار بٹھا دیے گئے ہیں جو اسٹیشن کے داخلی راستوں پر موٹر سائیکل پارکنگ کار پارکنگ لگوا کر ہزاروں روپے وصولیاں کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیشن کو جانے والا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بچا کچا راستہ ہوٹل مال کانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جس سے اسٹیشن پر جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے اس مقامات پر منشیات فروشوں سٹا مافیا کا بھی ڈیرہ ہے ایسی حالت میں اسٹیشن جانے والے مسافروں جس میں باپردہ خواتین اور بچے شامل ہوتے ہیں جنہیں کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے اپنے بیان میں حکومت سندھ ائی جی سندھ ڈی ائی جی ریلوے ڈی ایس ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدراباد میئر حیدراباد میونسپل کمشنر بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل تمام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیشن کو جانے والا راستہ مکمل طور پر کلیئر کرایا جائے اور غیر قانونی تجاوزات غیر قانونی پارکنگ کو فوری طور پر ختم کرایا جائے تاکہ انے جانے والی مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے علاوہ اسٹیشن جانے والے پورے روڈ پر مرمتی کام کروائے جائیں تاکہ حیدراباد کا اسٹیشن ایک مثالی نظر ائے جس کے لیے جلد سے جلد کاروائی عمل میں لائیں
حیدر آباد شہر کی معروف کلاتھ مارکیٹ تاراچند سے متصل حافظ مبارک علی شاہ مارکیٹ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر نومنتخب صدر و اراکین کو مبارکباد دینے اور پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے جس میں شہر کی معروف کاروباری تنظیم بزنس فورم کے وفد نے خالد خانزادہ کی قیادت میں یونین آفس پہنچ کر صدر شکیل خانزادہ و دیگر کو مبارکباد و پھولوں کی مالائیں پیش کیں اور مٹھائی بھی کھلائی وفد میں ملک شکور،آصف قریشی اور راشد خانزادہ شامل تھے وفد کی آمد پر نومنتخب صدر شکیل خانزادہ نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دکانداروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا وہ مجھ پر ایک قرض ہے اور ان کی خدمت اب مجھ پر فرض ہوچکی اور اس میں۔کسی قسم کی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی شکیل خانزادہ نے کہا کہ الیکشن ایک آئینی و جمہوری طریقہ ہے اور مخالف صرف ووٹنگ تک مخالف تھے اور وہ ہمارے سب سے قریبی ساتھی ہیں جنہوں نے مقابلے کی جہد پیدا کی اور ہمیں دکانداروں کی خدمت کا موقع ملا اور مد مقابل خالد خانزادہ حاجی امین قادری اور حاجی محمد شریف میرے لئے استاد کا درجہ رکھتے ہیں ان سے رہنمائی لیتا رہوں گا کیونکہ الیکشن میں دونوں کا منشور صرف ایک ہی تھا تاجروں کی خدمت اور وہ جاری رہے گا اس پر وفد نے بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جستجو فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر بورڈ،ایچ ایم سپر مارکیٹ کے سی او شہزاد رضا وڑائچ،مسلم لیگ سندھ کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فرزانہ میمن کی ہمشیرہ، مرحوم میر غلام مصطفی تالپور کی اہلیہ اور میر غلام مجتبیٰ تالپور،میر علی گوہر خان تالپور کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔جس کی نماز جنازہ تالپور گو گو فارم پر ادا کی گی۔دوسری جانب جستجو فاونڈیشن کی چیئرپرسن صدف رضا وڑائچ،سیکرٹری جنرل بہزاد بشیر میمن،مسعود احمد جمانی،اسد الحق قریشی کے علاوہ حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افئیرز کے سرپرست قاضی اسد عابد، سرپرست نواب راشد علی خان،صدر محمد محسن مگسی،سیکرٹری جنرل عبدالوھاب منشی،عمران علی بورانو، روش پرکاش، راشد سلیم ای شیخ،ناصر شیخ ،یاسمین مری، انیلا جیسانی، شگفتہ جعفری، یسری ایڈوکیٹ نے بھی شہزاد رضا وڑائچ سے تعزیت کی اور دلی دکھ کا اظہار کیا۔رب پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے،اور لواحقین کو صبر! جمیل عطا فرمائے آمین
استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے تحت طلبہ و طالبات کے درمیان سالانہ تقریری مقابلہ بعنوان حضرت محمد مصطفی ۖبحیثیت رحمت اللعالمین و خاتم النبین بقام آڈیٹیوریم حیدرآباد پریس کلب میں منعقد کیا، مہمان خصوصی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ئے انسانیت کی تاریخ میں جو ہستی اعلی اقدار و اوصاف سے مزین ظاہری اور باطنی حسن کا حسین امتزا ج کہلائی وہ ہما رے رسول اقدس خاتم النبین ۖکی ذا ت مبارکہ ہے، خاتم النبین نے انسانو ں کو غلامی سے نجات دلائی،مدتوں سے انسانیت آپ کی جلو ہ گری کی منتظر تھی، ہما ری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے رسول ۖکا امتی بنایا، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ۖکی زندگی اللہ کی اطاعت، عد ل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفقت اور محبت کی مجسم تصویر ہے۔صدر عدیل صدیقی نے استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے چیئر مین احسن ناغڑ کو سالانہ بنیا دوں پر طلبہ و طالبات کیلئے مقابلوں کے انعقاد کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ا س پروگرام کے انعقاد سے نہ صرف بچوں میں اسلام سے متعلق آگاہی پیدا ہوگی بلکہ حضور اکرم ۖکی تعلیمات کو گھر گھر تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے سرپرست اعلی پیر الحاج گلشن الٰہی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ آپ ۖکا کردار اور عمل ہما رے لئے بہتر نمونہ ہے، آپ ۖکی بدولت انسانیت کو اللہ تعالی کی جانب سے ہدایا ت کے انعامات اور رحمت نصیب ہوئی، نبی کریم ۖکی تعلمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں، نبی کریم ۖکے پیغام کو مشعل راہ بنا لیں۔ استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے چیئر مین محمد احسن ناغڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی طلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے کا اہتمام کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، ڈسٹرکٹ کے تمام کالجوں کے طلبہ و طالبات اس تقریری مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ ہمار ے لئے قابل عزت ہیں۔مہمانان خاص حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان، ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ ایاز تنیو، ڈاکٹر مسرور احمد زئی، ڈاکٹر پروفیسر ناصر الدین شیخ، آل لطیف آباد بزنس فورم کے صدر حسام اقبال بیگ، حیدرآباد موٹر سائیکل ڈیلر ز ایسو سی ایشن کے صدر افتخار عبا سی، حیسکو سب کمیٹی کے رکن نجم الدین ابڑ و نے اپنے خطابات میں کہا کہ خاتم النبین محمد مصطفیۖ کی ولا دت کے طفیل ظلم کے سیا ہ بادل چھٹ گئے، وجہ تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفی ۖکی اسوہ حسنہ پر چل کر امن، محبت اور احترام انسانیت ک فروغ دیا جا سکتا ہے، نبی کریم ۖ نے عورت کو وہ عزت مقام عطا کیاجو دنیاکے کسی مذہب نے نہیں دیا، نظامت کے فرائض عمار قریشی نے انجام دیئے، تقریب میں آرگنائزیشن کے اراکین نواب الدین قریشی، سید رفعت زیدی، سید ریا ض شاہ، نعیم اختر رضوی، اعظم ریا ض، اعجاز علی راجپوت، محمد نعمان، علی رضا آرائیں، ملک محمد ہاشم سمیت اسا تذہ، طلبہ و طالبات و دیگر موجودتھے۔
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن ذاتی کاروباری مصروفیات کے سلسلے میں چین روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ترجمان چیمبر کے مطابق احمد ادریس چوہان حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے تمام اَمور کو دیکھیں گے اور کاروباری کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ اور اُن کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ صدر چیمبر سلیم میمن کی غیر موجودگی میں چیمبر کے تمام اَمور حسب معمول جاری رہیں گے اور تاجر برادری کے مسائل کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا جائے گا۔