مظلوم و متوسط طبقہ کے لوگوں کو قانونی مشورے اور انصاف فراہم کرنے کے لٸے پاکستان پیپلز ہیومن رائٹس اور یوتھ ویلفیٸر سوساٸٹی کے ساتھ ملکر کام کرے گی ان خیالات کااظہار أج چیٸرمین PPHR ایڈوکیٹ ہاٸی کورٹ ڈاکٹر حسن بخش نوناری نے یوتھ ویلفیٸر سوساٸٹی کے لیگل ایڈ کے دفتر میں ایڈوکیٹ ہاٸی کورٹ و لیگل ایڈ واٸزر یوتھ ویلفیٸر سوساٸٹی جنرل سکریٹری PPHR جناب شفیق احمد خان کے دفترمیں کہی۔
چیٸر مین کو بانی وسکریٹری جنرل نیشنل گولڈ میڈالسٹ سید فہیم الدین نے ان کو اجرک پہنایااور کہاکہ یوتھ ویلفیٸر سوساٸٹی لیگل ایڈ کی مدد سے جیل میں وہ قیدی جو چھوٹے کیسوں میں سزا کاٹ رہے ہیں اور ان گھر کے لوگ ضمانت اور کیس لڑنے سے قاصر ہیں ان قیدیوں کی ضمانت اور ان کی رہاٸی کے بعد ان کو معاشرے میں ایک اچھا شہری بنایا جاٸیگا اس سے قبل چیٸرمن نے اپنی جانب سے بانی کو اجرک پہنایا جبکہ شفیق احمد خان نے دیگر مہمانوں کو اجرک پہنایا اس موقع پر یوتھ ویلفیٸر سوساٸٹی کے مرکزی ناٸب صدر وہاب الدین نے کہاکہ یوتھ ویلفیٸر سوساٸٹی اپنی مددأپ کے تحت انسانیت کی خدمت انجام دے رہی ہے۔اس موقع پر لیگل ایڈوائزر شفیق احمد خان نے کہا کہ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کہ منشور میں شامل ہے کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے مفت قانونی معاونت کرنا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز ہیومن رائٹس ڈاکٹر حسن بخش نوناری نے کہا کہ ہماری دلی خواہش تھی کہ یوتھ ویلفیٸرسوسائٹی کے بانی سید فہیم الدین کے ساتھ مل کر انسانیت کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ان کو مفت قانونی مشورے کے ساتھ ان کی جائز مدد کی جائے ۔