دادو کے علاقے گوٹھ اللہ داد کھوسو کے رہائشی محمد حسن کھوسو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کسان کا بیٹا ہے اور محنت سے پڑھا ہے لیکن اسے نوکری نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 2004 ء میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا ہے لیکن تاحال ملازمت نہیں انہوں نے کہا کہ ایک نجی تعلیمی ادارے میں 10 سال کام کیا اور 2007 ء میں لیکچرار کا امتحان پاس کیا لیکن اپنا نوازی اور مبینہ طور پر پیسوں کے عیوض نوکریاں فروکت کردی حالیہ لیکچرار کا ٹیسٹ دیا لیکن اس میں فیل کرکے میری حق تلفی کی گئی او ر من پسند افراد کو ملازمتیں دی جارہی ہیں انہوںنے حکام بالا سے اپیل کی نوٹس لیکر انصاف فراہم کرتے ہوئے مجھ سمیت دیگر غیر سفارشی غریب امیداواروں کو ملازمت دی جائے ۔
انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر محمد آصف میمن کونچ والا جنرل سیکریٹری ایوب شیخ، چیئرمین عدنان خان دیسوالی و دیگر اراکین نے اپنے ایک بیان میں بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکسز یونٹ کی قیمتوں میں اضافے اور بلاجواز ہزار روپے کے فکس ٹیکس پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت نے ثابت کردیا کہ وہ ترقی نہیں تباہی چاہتی ہے اور اس کا ہر قدم ملک کو معاشی تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے جس کا ثبوت یومیہ درجنوں صنعتوں کی بندش اور سرمایہ داروں کا ملک سے جانا ہے جس کے سبب اہداف کی تکمیل تو دور حکومت چند فیصد بھی حاصل نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ تاجر کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے اور حکومت نے اسی تاجر کو معذور بنانے کی ٹھان لی ہے اور کاروبار دن بدن تباہ ہونے پر تاجر ذہنی اذیت سے دوچار ہے آصف میمن کونچ والا کا کہنا تھا کہ ایک جانب تو حکومت حب الوطنی امن کا درس دیتی ہے اور دوسری جانب پوری قوم کو بغاوت پر اکسارہی ہے جس کا اُسے اندازہ نہیں کہ یہ کتنا تباہ کُن ہوسکتا ہے اراکین نے کہا کہ پیٹ بھر بھر کر ٹیکس وصول کرکے بھی تاجر و عوام کو ٹیکس چور کی گردان بھرنے والے یاد رکھیں کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے پر ظلم کا نہیں اور ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو وہ مٹ جاتا ہے لہذا حکومت و فیصلہ ساز ملک میں بڑھتی معاشی تباہی اور سول نافرمانی سے بچنے کیلئے زبانی کلامی نہیں عملی ریلیف فراہم کریں
عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر صوبائی نائب صدر ہاشم خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے متحد نہ ہونے اور آپس کے اختلافات نے دہشت گردی میں اضافہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ خدانخواستہ پاکستان میں کچھ ہوا تو اِس ملک کے نوجوان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے بلکہ ہر قیمت پر ملک کا دفاع کریں گے پاکستان کے نوجوانوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ دنیا بدل سکتے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے نوجوان کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے آنے والی خبریں ایک اچھا شگون ہیں۔ قومی معاملات اور ملکی مسائل سے متعلق سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہئیں یہ ایک اچھا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو آگے بڑھ کر تمام اسٹیک ہولڈر کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کو سیاسی تقسیم کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ ملک اس وقت جس پریشانی اور افراتفری میں مبتلا ہے۔ اُس کیلئے ضروری ہے کہ تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں۔ اور یکسوئی کے ساتھ ایک ہو کر سوچیں۔ دنیا بھر میں شخصیات اِداروں کے تابع ہوتی ہیں اور وہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کرتی ہیں۔ اور ہم اداروں کو کمزور کرنے کا موقعہ تلاش کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی سطح پر انصاف میں تاخیر شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہے۔ تاہم اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں ملک کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کے درمیان باہم بات چیت اور مذاکراتی عمل انتہائی ضروری ہے۔
دعوت اسلامی 80 شعبہ جات میں دینی کام کر رہی ہے اور دنیا بھر میں دعوت اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں بیان کرتے ہوء کہا اس موقع پر مزیذ ان کا یہ کہنا تھا کہ دعوت اسلامی نے ان 43 سالوں میں ہزاروں جامعات المدینہ ہزاروں مدرسة المدینہ قائم کیے ہیں اس کے علاوہ دعوت اسلامی نے معذور بچوں کے لیے رہیبلٹیشن سینٹرز قائم کیے اور دعوت اسلامی نے اسلامک اسکول سسٹم بنام دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول دنیا بھر میں عام کر رہی ہے دعوت اسلامی ہزاروں دینی کورسزز کروا رہی ہے جس میں قرآن پاک فرض علوم واجبات سنتیں اور اداب سکھائے جاتے ہیں اور دعوت اسلامی فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت دنیا بھر عاشقان رسول کو آ ن لائن قرآن پاک حفظ و ناظرہ اور عالم کورس اور دیگر دینی کورسز بنام فیضان نماز کورس فیضان تحفظ عقیدہ ختم نبوت کورس اور دیگر دینی کورسز دنیا بھر کے عاشقان رسول کو آن لائن کرونے کی سعادت حاصل کر رہی ہے اور دعوت اسلامی نے اپنے فلاحی شعبے FGRF کے تحت پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی اپنی خدمت سرانجام دئیے ہوئے ہے دعوت اسلامی نے FGRF کے تحت راشن تقسم کئے ہزاروں خون کی بوتلیں دی سیلاب زدگان کی بھر پور انداز میں مدد کی اور دعوت اسلامی کے قاری صاحبان مختلف مارکٹوں آفیسزز فیکٹریز میں قرآن پاک کی تعلیمات کو عام کرنے میں کوشاہ ہے اور بانء دعوت اسلامی نے بہت ہی پیارا مقصد دیا ہے مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشائاللہ الکریم ہم سب کے سب سے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے صدقے سے۔
گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی صدر ضمیر خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس حیدرآباد ماہ ستمبر میں بھی پینشنرز کی پینشن دینے میں ناکام ہوگیا ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر حیدرآباد کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹوں میں پینشن جاری نہیں کی گئی تو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیس حیدرآباد پر دھرنا دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ جولائی کی سینکڑوں پینشنرز کی پینشن آگست میں ادا نہیں کی گئی تھی، جس پر گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ نے فوری نوٹس لے کر مرکزی صدر ضمیر خان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر حیدرآباد سے ملاقات کی اور اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا، انہوں نے چند مطلوبہ کاغذات دینے کا کہا تھا کہ ان کاغذات کو فوری طور پر جمع کرائیں تاکہ اسی ماہ یہ عمل جلد مکمل کرکے پینشن جاری کی جاسکیں، مگر افسوس کاغذات جمع کرانے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا آج دو ستمبر کو بھی پینشنرز اپنی پینشن سے محروم ہیں، بینک والے بھی درست رہنمائی نہیں کر رہے، جس پر پیر کے روز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیس کے ذمہ دار سے ملاقات کی اور انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ کچھ ٹیکنیکل مسئلہ کے سبب پینشن نہیں ہوسکی ہے،ہمارے ماہرین و بینک ماہرین مل کر درست کر رہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ دو دن کے اندر اندر پینشن ہو جائے گی۔ انہوں نے تمام پینشنرز سے اپیل کی کہ وہ بینک جانے سے گریز کریں تاکہ تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ارباب اختیار جواب دیں کہ اس مہنگائی کے دور میں جس کی دو ماہ پینشن نہ ملے وہ کس طرح گزارہ کرے گا، یوٹیلیٹی بلز و دیگر مشکلات کو کس طرح حل کر پائے گا۔گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد نے کل ہنگامی طور پر اجلاس بھی طلب کرلیا ہے تاکہ اصل حقائق سے آگاہی حاصل کی جاسکے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا سکے۔
ایشیا پیسیفک موومنٹ آن ڈیبٹ اینڈ ڈویلپمنٹ (APDD) کی جانب سے ”عدم مساوات کے خلاف اتحاد” کے عنوان سے فلپائن کے شہر منیلا میں گلوبل منعقد کی گئی، جس میں 2 اور 3 ستمبر کو ایشیا کے ممالک کی کانفرنس ہوئی، 4 سے 7 ستمبر تک گلوبل اسمبلی۔ اس گلوبل اسمبلی میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے وفود شرکت کریں گے۔ پروگرام کے پہلے دن ایشیا کے مختلف ممالک کی سیاسی تنظیموں کے وفود نے شرکت کی۔ اجلاس کے پہلے دن سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سمون نے سندھ کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر سامراجی اداروں نے تیسری دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سندھ کو بھی غلام بنا دیا ہے۔ تیسری دنیا کے مظلوم عوام کو سیاسی، معاشی اور ثقافتی طور پر ایک دوسرے کے قریب آنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈال کر انڈس ڈیلٹا کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ انڈس ڈیلٹا کے پانی کو روک کر تمر کے جنگلات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ سندھ میں پانی کے قدرتی بہاؤ کو تبدیل کر کے جان بوجھ کر ماحولیاتی تباہی لائی جا رہی ہے۔ سندھی گرل اسٹوڈنٹس تحریک کی مرکزی رہنما ساجدہ پڑھیار نے سندھیانی تحریک کی جدوجہد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ گلوبل اسمبلی میں شریک وفود نے سندھیانی تحریک کی سرگرمیوں کو سراہا۔
بی سیکشن پولیس کی چھاپہ مار کارروائیوں میں جواریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار،22 عدد مختلف موٹر سائیکلیں اور شراب کی بوتلیں پولیس تحویل میں لے کر مقدمات درج۔ پولیس کے مطابق بی سیکشن پولیس کو گوٹھ میجر باقر نزد بچا بند یونٹ نمبر 10 لطیف آباد کے قریب جوا کھیلے جانے کی انفارمیشن موصول ہوئی جس پر پولیس کی جانب سے اس سماج دشمن عمل کو روکنے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی گئی،پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں موقع پر 4 جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت عبدالشکور عباسی، دوست محمد شیخ، سعد قریشی اور کاشف یوسفزئی کے ناموں سے ہوئی ، بی سیکشن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 عدد تاش کے تاش کے پتوں کی گڈیاں، 18 عدد ڈائریاں، 4 عدد رجسٹرز، 12 عدد چکے مختلف تھیلوں میں آکڑا پرچیاں اور 22 عدد مختلف موٹر سائیکلیں پولیس تحویل میں لے لی گئی ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد 22 عدد موٹر سائیکلوں کی تحقیقات کی جارہی ہے ، بی سیکشن پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے یونٹ نمبر 10 لطیف آباد چرچ والی گلی کے قریب سے منشیات فروشوں بنام عظیم مغل اور عبدالوہاب خٹک کو شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا ،گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 14 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ، گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ،بی سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس اور جوا آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔
پنیاری پولیس کی کارروائی میں منشیات ڈیلر 2 کلو سے زائد چرس اور شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار، مقدمات درج،پولیس کے مطابق پنیاری پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر منشیات ڈیلر کی گرفتاری کیلئے پنجے شاہ درگاہ خالی پلاٹ نورانی بستی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چرس اور شراب کی بوتلوں کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے منشیات ڈیلر امیر بخش مہر کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار منشیات ڈیلر ابتدائی معلومات کے حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں پنیاری، پھلیلی، پریٹ آباد اور گردونواح میں منشیات کی سپلائی میں سرگرم معلوم ہوا،پنیاری پولیس کی کارروائی میں منشیات ڈیلر کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام چرس اور 15 عدد شراب کی بوتلیں پولیس تحویل میں لے لی گئی ، گرفتار منشیات ڈیلر کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ،پنیاری پولیس نے گرفتار منشیات ڈیلر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں ناقص مٹریل سے تعمیر ہونے والی سڑکیں بارش کے پانی میں بہہ گئیں جس کی وجہ سے سرکاری افسران اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت اور کرپشن سمیت ناقص مٹریل استعمال ہونے کی قلعی کھل گئی ہے۔ آٹو بھان روڈ،لطیف آباد نمبر8,11,12,7,قاسم آباد نسیم نگر، علمدار چوک، اسٹیشن روڈ، کلاتھ مارکیٹ، فقیر کا پڑسمیت پہلی بارش کا بھی مقابلہ نہ کر سکی سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے جس سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں جو کسی بھی وقت جانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں، گہرے گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہے جس کی و جہ سے یہاں سے گزرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شہر کی ہر سڑک حکومت سندھ، محکمہ بلدیات، ایچ ایم سی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اربوں روپے کے منصوبوں کے ذریعے بننے والی سڑکیں چند گھنٹوں کی بارش برداشت نہیں کرسکتی سڑکوں کی تعمیر میں معیار اور مٹریل کے استعمال کے حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہوں اور سڑکوں کی تباہی کے باعث کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے سڑکوں پر پڑنے والے اندھے گڑھوں سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے، سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں سے موٹرسائیکل سوار اور رکشوں میں سفر کرنے والے زیادہ متاثر ہوتے ہیں لطیف آباد سمیت شہر میں نکاسی آب کا ناقص نظام شاہراہوں اور سڑکوں کو چند ہفتوں میں تباہ کر دیتا ہے حیدرآبادکی سڑکیں جو پہلے ہی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں مون سون بارشوں سے تباہی کے آخری دہانے تک پہنچ گئی ہیں تباہ حال سڑکیں فوری طور پر تعمیر کی جائیں۔