حیدراباد(بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے سنئیر نائب صدر ہاشم خان نے حیدراباد بالخصوص حالی روڑ سب ڈویژن میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ حیدراباد میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ 14 سے 16 گھنٹوں تک ھونے والی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہاں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں ویہی شہری بد ترین ذہنی اذیت سے دو چار ہیں طبعیت میں غصہ اور چڑ چڑاپن کا ہر دوسرا أدمی شکار ھے ہاشم خان نےکہا کہ حیسکو حالی روڑ سب ڈویژن میں شیڈول کے علاوہ گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ھے دن کے اوقات میں کارباری مقامات پر تو رات کے وقت گھروں میں بجلی کا نہ ہونا روز کا معمول بن گیا ھے جبکہ حیسکو صارفین کو سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برت رہا ھے اور صارفین کو ہر ماہ بھاری رقوم کے بجلی بل بھیجے جاتے ہیں عدم ادائیگی بقیہ جات جو ناجائز ڈیٹیکشن کی صورت میں جرمانے لگاۓ گئیے ہیں اس بنیاد پر صارفین کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں کی جارہی ہیں جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور صارفین کی توہین کرنے کے مترادف ھے جس پر اے این پی خاموش نہیں بیٹھ سکتی ہاشم خان نے حیدراباد بالخصوص حیسکو حالی روڑ سب ڈویژن میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ھے