رپورٹ ای این آئی پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی ، خواتین کے عالمی دن کے روز ہی خاتون کو دوسری منزل سے نیچے گلی میں پھینک دیا گیا
واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیا، واقعہ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں پیش آیا،جہاں خاتون کو سسرالیوں نےمبینہ طور پر دوسری منزل سے نیچے پھینکا ،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نیچے گرتی ہے تو گلی سے لوگ جمع ہو جاتے ہیں، خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے