خوشاب (خصوصی رپورٹ)ضلعی انتظامیہ اور امن کمیٹی خوشاب کے ممبران کے درمیان میٹنگ ڈی سی افس جوہراباد میں منعقد ہوئی جس میں اے ڈی سی جی صہیب احمد قاضی،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی، ڈی ایس پی لیگل جاوید سرور جسرہ ،ڈی ایس پی صدر سرکل ذوالفقار حسن ،ڈی ایس پی قائد آباد خطیب الرحمان اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے اختتام پر امن کمیٹی کے ممبران نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 15 والی پلی کے معاملہ کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر 14 دن کے اندر اندر حل کر لیا جائے گا۔ مزید امن کمیٹی کے ممبران نے خوشاب کی عوام کو یہ پیغام دیا کہ وہ 12 ربیع الاول کو پرامن رہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کی خوشیاں عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں اور کسی بھی منفی سرگرمی کا حصہ نہ بنے امن کمیٹی کے ممبران نے مزید کہا کہ ہمیں انتظامیہ پر پورا یقین ہے کہ وہ 14 دن سے پہلے پہلے اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔