زمان نے ملی بھگت کر کے جعل سازی سے قیمتی جائیداداور فلور ملز اپنے نام ٹرانسفر کروا کر بیوہ اور یتیم بچیوں کو جائیداد سے محروم کیا۔
اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سرغنہ ملزم حفیظ الرحمن سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ طاہراشرف
تفصیلات کے مطابق حمزہ حبیب ولد حبیب الرحمن و دختران حبیب الرحمن سکنہ محلہ میانہ ضلع میانوالی نے درخواست گزاری کہ چچا حفیظ الرحمن نے محکمہ مال اور محکمہ خوراک میانوالی کے افسران و اہلکاران کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے ہمیں ہماری دادا، دادی کی وراثتی جائیداد سے محروم کیااور اس کے علاوہ ملزمان نے درخواست دہندگان کو فلور مل سے بھی محروم کیا۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودہانے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو انکوائری کرنے کا حکم دیا۔دوران انکوائری تمام ریکارڈ کی چھان بین کی گئی دوران انکوائری الزام علہیان بھی اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے مہر ذوالفقار لک سابقہ تحصیلدار میانوالی، رانا رشید احمد سابقہ پٹواری حلقہ مظفر پورجنوبی، عبدالرحمن لقمان، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر میانوالی، محمد علی رامے سابقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میانوالی، عبدالجبار خان، انسپکٹر فوڈ میانوالی، حفیظ الرحمن، عبدالرحمن نمبردار، محمد یعقوب ولد عبدالمجید پتی دار کے خلاف مقدمہ نمبر 3/2024تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودہا درج کرنے اور باقی ملزمان کے کردار کا تعین دوران تفتیش کرنے کے احکامات دیے۔ مقدمہ کی تفتیش ذیشان حیدر باجوہ، سرکل آفیسرہیڈکوارٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپردکی۔مقدمہ کی تفتیش کے دوران تفتیشی آفیسر نے ر یجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھاکے حکم پر ملزم مہر ذوالفقار لک، سابقہ تحصیلدار میانوالی، رانا رشید احمد سابقہ پٹواری اور حفیظ الرحمن ولد فتح محمد کو گرفتار کر لیا تھا جن کو جوڈیشل کر کے جیل منتقل کردیا گیا جن ضمانت بعد از گرفتاری عدالت جناب سپیشل جج، اینٹی کرپشن سرگودھا میں زیر سماعت ہے۔ جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جن کو جلد گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔