دادو ( رپورٹ۔ مختيار علي سومرو )
فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی پاکستان نے محکمہ زراعت کے تعاون سے دادو میں کپاس فصل کی پیداوار بڑھانے کے موضوع پر بھٹائی ہوٹل میں ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیا جس میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے ڈی ایم عبدالصمد ابڑو أر ایم اسلام دین میمن ڈی ایس ایم مزمل خانزادہ ٹی ایس او ارشد ابڑو محکمہ زراعت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ارباب علی کھوکھر ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد امین ،کاٹن کمشنر بشیر احمد کلہوڑو، ڈیلرز پردیپ کمار اللہ بخش آرائیں، ممتاز بگھیو، اور چھوٹے بڑے زمیندار سکندر بھڻو موسيٰ ببر. عبدالزاق سیال مولا بخش کلہوڑو عارب شیخ اور کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پہ کمپنی کے طرف سے بتایا گیا کہ سر سبز نائٹروفاس اورسر سبز کین گوارا کھاد دے کر روایتی کھادوں کے مقابلے دس فیصد زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔