دادو(رپورٹ۔ مختیارعلی سومرو)
آج استاد بخاری گورنمنٹ ڈگری کالج میں پاکستان کے استحکام کے موضوع پر ایک سیمینار اور ریلی کا اہتمام کیا 09 مئی 2023 کے واقعے کی مذمت کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا
دن ہے، فوجی تنصیبات اور سول املاک پر حملہ کرنے والے، اکسانے والے، ہدایات دینے والے اور منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پوری قوم نے فسادی ٹولے کا مکروہ چہرہ اور دوغلا پن دیکھ لیا ہے، جن پر پہلے اپنی حکومت ہٹانے کی سازش کا الزام لگایا انہی سے آج مدد مانگ رہا ہے پروفیسر سید حب علی شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہے ریڈیو پاکستان کی عمارت پے حملہ اور وہاں کی صورتحال دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا ہے، اس طرح کی کارروائیاں تو دہشت گرد کرتے ہیں، 9 مئی کے واقعات انتہائی المناک ہیں، 9 مئی کو پورے ملک میں دہشت گردی کی گئی اور یہ دن ملک کی تاریخ کا تاریک ترین دن تھا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سول املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، فسادی ٹولے کہ حکم پر جتھوں نے یہ شرپسندی کی، انہیں باقاعدہ ہدایات دی گئیں کہ ان، ان جگہوں پر کارروائیاں کرنی ہیں، ان واقعات کا ہمارے معاشرے پر گہرا اثر ہوا ہے، 75 سال میں کسی کو اس طرح کرنے کی جرأت نہیں ہوئی، ملک میں بڑے بڑے واقعات اور حادثات ہوئے لیکن تحمل، بردباری اور برداشت سے ان حادثات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹا گیا،
اس موقعے پے پروفیسر عرفان نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو یقینی طور پر قانون اور آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کو سزا دی جائے