دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو)
ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امجد حسین مستوئی نے گائنی وارڈ، او پی ڈی، میڈیکل وارڈ، آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی وارڈ کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور ملازمین کو سختی سے ہدایات دیں کہ وہ صفائی سمیت مریضوں کا خصوصی خیال رکھیں سول سرجن نے عملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے میڈیکل اسٹورز پر ادویات دستیاب ہیں تو وہ مریضوں کو آؤٹ پیشنٹ ادویات کیوں لکھتے ہیں غریب مریضوں کو بیرونی ادویات تجویز کرکے پریشان نہ کیا جائے کوئی بھی مریض میرے پاس کوئی شکایت لایا تو اس ملازم کو ضلع بدر کیا جائے گا اس موقع پر ڈاکٹر عتیق احمد جانوری، ڈاکٹر عزیز مزلانی، عدنان نور سولنگی منصور بھٹی، راجہ رفیق پنہور، بلاول سولنگی اور دیگر موجود تھے