مکان ڈاٹ کام اور راولپنڈی ڈویژن سکوائش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر 15 اور انڈر 19 آذادی کپ سکوائش ٹورنامنٹ کا انعقاد
راولپنڈی (رپورٹ بیورو چیف) معروف رئیل اسٹیٹ مارکیٹینگ کمپنی مکان ڈاٹ کام نے راولپنڈی میں آزادی سکواش کپ کا انعقاد کیا۔ جس میں انڈر 19 اور انڈر 15 کے جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یہ ٹورنامنٹ 77ویں پاکستان یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی ڈائریکٹرسیلز، مکان ڈاٹ کام محسن اور چیف سیکورٹی آفیسر مکان ڈاٹ کام ملک انور تھے۔
اس خوبصورت ایونٹ کو سی۔ای۔او، مکان ڈاٹ کام حسن عامر کی خصوصی ہدایات پر سئنیر ایڈمن مینجر عابد اختر قریشی نے بخوبی منظم کیا۔
اس ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی اور بہترین کھیل پیش کیا۔ راولپنڈی سکواش ایسوسی ایشن کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا اور خوبصورت جونئیر کپ کا ایونٹ تھا، جس میں ونرز اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ انڈر 15 کے مقابلوں میں فیضان علی ونر اور عمر افضل خان رنر اپ قرار پائے۔جبکہ انڈر 19 کے مقابلے میں اذان علی ونر جبکہ عثمان طاہر رنر اپ قرار پائے ٹونامنٹ کےریفرریز میں بھی نقد انعامات تقسیم کئے گئے اور مکان ڈاٹ کام کے سئنیر ایڈمن مینجرعابد اختر قریشی کو خوبصورت ایونٹ کے انعقاد پر اور ایڈمن سروسز کے لیے خوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ فائنل کے مہمانان خصوصی چیئرمین، مکان ڈاٹ کام، عامر سلیم، سی۔ای۔او مکان ڈاٹ کام، حسن عامر اور حمزہ عامر، ڈائریکٹر سیلز (بلیو ورلڈ سٹی)اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین مکان ڈاٹ کام، سی۔ای۔او مکان ڈاٹ کام، اور بلیو ورلڈ سٹی کے ڈائریکٹر سیلز حمزہ امیر نے ونرز اور رنرز اپ کو نقد انعامات دئیے اور شیلڈز تقسیم کیں۔
راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے جناب حسن عامر کو سکواش ٹورنامنٹ کے لئے ان کی خصوصی خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی شیلڈ پیش کی گئی، اور مکان ڈاٹ کام کی طرف سے بھی راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کو ایک شیلڈ دی گئی۔
سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن (RDSA)، چوہدری نعیم انور اور نائب صدر، ممحمد نوید ملک نے حسن عامر کو آزادی جونئیر کپ کے انعقاد کے لیے شیلڈ پیش کی۔
مکان ڈاٹ کام کے سی۔ای۔او، حسن امیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے یوم آزادی کی خوشیاں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ منائیں اور مکان ڈاٹ کام ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی سپورٹ کرتا رہے گا۔