رپورٹ۔محمدحسین سومرو
رضویہ سوسائٹی کی حدود حیدری مسجد گولیمار پر پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ. ایس ایس پی سنٹرل
پولیس مقابلہ حیدری مسجد گولیمار حدود تھانہ رضویہ سوسائٹی میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کریمنل زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی بلا ضرب گرفتار
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد فہیم ولد محمد بہادر کے نام سے ہوئی جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت سراج احمد ولد حسین احمد کے نام سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، نقد رقم اور موٹر سائیکل برامد ہوئی
زخمی ملزم کو ہسپتال اور بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے