رپورٹ(ای آئی نیوز ایجنسی)بلوچستان کے علاقے روجھان جمالی کی رورل ہیلتھ سنٹر میں ٹرانسپیرنٹ ہینڈز اور ورڈز (WORDS) این جی اوز کے تعاون سے روجھان جمالی اور گردونواح کے لوگوں کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی اور حیدرآباد کے ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور انکو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی کیمپ میں 700 سے زائد مریضوں نے شرکت کر کے اس کیمپ کو کامیاب بنایا کیمپ میں آئے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہاں کی عوام کو اس طرح کے کیمپس کی شدید ضرورت ہے اور این جی اوز کے اس کام کو سراہا کیمپ میں ڈی سی جعفرآباد جناب زاہد خان اور ڈی ایچ او جناب ڈاکٹر ایاز جمالی نے دورہ کرکے کیمپ میں سب سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔