ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) رٹائرمینٹ کے وقت تمام ملازمین کو بینوویلینٹ فنڈز اور گروپ انشورنس کی رقم ادا کی جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر سندھ ضمیر خان، ضلعی صدر گسٹا میہار علی خاصخیلی اور محمد ناظم قائم خانی نے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کو چاہیئے کہ رٹائرڈ گورنمنٹ اساتذہ کو رٹائرمینٹ کے وقت اور جو رٹائرڈ ہو چکے ہیں انہیں بینوولینٹ فنڈز اور گروپ انشورنس کی رقم بلوچستان کے قوانین کے مطابق ادا کی جائے اور پینشن میں اضافہ کیا جائے آنے والے بجیٹ 2024 اور 2025 میں ریگولر تنخواہوں کی شرح سے پینشن میں اضافہ کیا جائے اور حکومت سندھ سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ رٹائرڈ استاتذہ کے بچوں کو تعلیمی کھاتے میں کوٹا دیا جائے منعقدہ اجلاس میں ضلع بھر سے رٹائرڈ اساتذہ نے شرکت کی اور متفقہ رائے سے محمد ناظم قائم خانی کو گورنمنٹ رٹائرڈ اساتذہ ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈوالہ یار کا کنوینئر منتخب کیا گیا جبکہ جلال الدین درس کو سیکرٹری منتخب کیا گیا۔