رپورٹ۔محمدحسین سومرو
گزشتہ ہفتے دوران ڈکیتی سرور نامی شخص کو قتل کرنے والے دونوں ڈاکو انجام کو پہنچ گئے۔
رات گئے تھانہ مدینہ کالونی پولیس کے دو مختلف مقامات پر چھاپے۔
سرور نامی شخص کو قتل کرنے والا ایک ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
مورخہ 21 جون 2024 کو مواچھ موڑ کے قریب دو نامعلوم مسلح ملزمان نے دوران واردات سرور نامی شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کیا تھا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
واقع کا مقدمہ درج کرنے کے بعد دن رات کی انتھک محنت سے دونوں ملزمان کا ایک ہفتے کے اندر سراغ لگایا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کا سراغ لگانے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے رات گئے دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
پہلی کاروائی میں N4 بس اسٹاپ کے پاس نعمان نامی ملزم کو فائرنگ کے تبادلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
جبکہ دوسری کاروائی میں میوہ شاہ KMC کٹ کے پاس حسین نامی ملزم سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسمیں ملزم ہلاک ہو گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ (دو عدد پستول) اور ہنڈا 125 موٹرسائیکل برآمد ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ہلاک ملزم حسین ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل ہے جوکہ اس سے قبل بھی درج ذیل 3 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 426/20 بجرم دفعہ 353/324/186/34 r/w 7ATA تھانہ چاکیواڑہ۔
2. مقدمہ الزام نمبر 428/20 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ چاکیواڑہ۔
3. مقدمہ الزام نمبر 501/23 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ موچکو۔
ملزمان کے خلاف تھانہ مدینہ کالونی اور پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے.