*ریلویز پولیس کی ایک اور دبنگ کارروائی۔ ٹرین کے ذریعہ منشیات کی اسمگل ناکام منشیات فروش گرفتار ۔چرس۔ ہیروئن اور آئس برآمد مقدمہ درج*
نوشہروفیروز( رپورٹ محمد بلال آرائیں) ریلویز پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری۔منشیات کی ٹرین کے ذریعے اسمگلنگ ناکام بنادی۔ریلوے اسٹیشن پشاور سٹی اور نوشہرہ میں 2 ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ ملزمان کے سامان کی ایس ایچ او جمال عبدالناصر نے داخلی راستے پر شک کی بنیاد پر تلاشی لی۔تلاشی لینے پر ملزمان کے سامان کے اندر خفیہ طریقے سے چھپائی ہوئی 4 کلو منشیات برآمد۔ منشیات میں چرس، ہیروئن اور 900 گرام آئس شامل ہیں۔ SP پشاور کوثر عباس نے بتایاکہ دونوں ملزمان ٹرین جعفر اور خیبر میل میں سوار ہونے کی نیت سے ریلوے اسٹیشنوں میں داخل ہوئے۔ملزمان جانس خان اور افتخار احمد منشیات کو خیبر
پختونخوا سے پنجاب سمگل کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ۔دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات کا کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔