سرگودھا(بیورورپورٹ)محکمہ ایف بی آر کی طرف سے سلیز ٹیکس کے نام سے سٹون کریشرز مالکان کو کروڑوں روپے کے نوٹسسز۔کریشرز مالکان سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایف بی آر نے سٹون کرشنگ مارکیٹ پل گیارہ میں۔40بی کا نفاذ کرکے سیلز ٹیکس وصول کرنے کےلیے ٹیمیں تشکیل دیں۔جنہوں نے پہاڑیوں پر پتھر کی ٹرالیوں اور کریشرز کے بجلی کے یونٹس کے استعمال کے حساب سے تخمینہ لگا کر تمام سٹون کریشرز مالکان اور لیز ہولڈر کو کروڑوں روپے کے ٹیکس نوٹسسز جاری کر دیئے جن کو سٹون ٹریڈرز ایسوسی کے صدر رانا عرفان۔جنرل سیکرٹری طاہر بشیر۔چیرمیں مرزا رضوان بیگ اور کریشرز مالکان نےمسترد کردیا اور کہا کہ یہ سروے حقائق کے بالکل منافی ہے۔اور خودساختہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔اگر کریشر مالک پلانٹ سیل بھی کردے تو اتنی رقم جمع نہیں کروا سکتا انہون نے کہاکہ۔سٹون کرشنگ انڈسٹری پہلے ہی بحران کاشکار ہے۔اور اب محکمہ ایف بی آر اس کو مکمل طور پر ختم کرنے میں لگا ہےانہوں نے ضلع سرگودھا کے ایف بی آر کے افسران کے کریشرز مالکان سے جبری وصولی اورناروارویہ کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست جمع کروادی۔جس میں ہڑتال سمیت تمام آپشن کا حوالہ دیاگیا ہے