سرگودہا(ای این آئی)سرگودھا حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف عوام تک منتقل کرنے کے سلسلہ میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹر حضرات سے اجلاس کیا۔اجلاس میں کرایوں میں فوری طور پر 05 فیصد کمی پر اتفاق پایا گیا۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ڈیزل اور پیٹرول کا ریٹ کم کر دیا گیا ہے۔اسی تناسب سے ٹرانسپورٹرز حضرات فوری طور پر کرایہ کم کریں۔مزید یہ کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 05 فیصد کمی کر دی گئی ہے اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 05 فیصد کمی کر دی ہے ۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ بکنگ پوائنٹ پر کرایوں میں کمی کے بینرز اویزاں کیے جائیں ۔مسافر زائد کرایوں کی صورت میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔