( بیورو رپورٹ) سرگودھا روڈ فیصل آباد ریسکیوآفس کے سامنے روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ہوا ہے ۔فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا۔ موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق اسلامیہ کالج کے دو طالب علم موٹرسائیکل پر کالج جا رہے تھے۔ کہ ایک اور موٹر کے سائیکل کے ساتھ ان کا تصادم ہوا جس سے دونوں طالب علم سڑک پر گر گئے۔ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے ایک طالب علم کو کچل دیا ۔اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ دوسرے طالب علم کو ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد شفٹ کر دیا اور ڈیڈ باڈی بھی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد شفٹ کر دی۔جبکہ طلباء نے مل کر بس کو کو آگ لگا دی۔اسی وقت پولیس مدینہ کنٹرول کو کال کی گئی اور ان کو ساری معلومات فراہم کی گئی
پولیس کے موقع پر پہنچنے پر طالب علم منتشر ہو گئے ۔جب کہ ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا.