سرگودھا(بیورو چیف ای این آئی)سرگودھا کے گنجان آباد علاقہ بابو محلہ چوک میں میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی کی طرف سے کھودا گیا کئی فٹ چوڑا اور گہر گڑا پر نہ کرنے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج، میونسپل کارپورریشن کیخلاف شدید نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی نے سیوریج لائن بند ہونے پر کئی فٹ گہر اور چوڑا گڑا کھودا تو سیوریج لائن ٹوٹ گئی مگر سیوریج کے پانی کے نکاسی کا عمل درست ہوگیا، ایک ماہ گزرنے کے باوجودگڑا پر نہ کرنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ کے انچارج کو متعدد بار اس گڑے کو پر کرنے کا کہہ چکے ہیں مگر اس کے باوجود علاقہ کا انچارج گڑا پر نہیں کر رہا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس گڑے میں رات کے وقت خاتون سمیت افراد اس میں گر کر زخمی ہوچکے اور اگر گڑا نہ پر کیا گیا تو کسی کی بھی قیمتی جان اس گڑے میں گر کر جا سکتی ہے۔ مظاہرین نے کمشنر ملک جہانزیب اعوان اور چیف آفیر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گڑے کو پر کیا جائے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے عملہ کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔