کی ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے انتظامیہ اور چیف انجینئر کو سفارشات پیش کی گئ تھی کہ فیڈریل بی ایریا اسکول کی عمارت انتہائی خستہ حال ہوچکی ہے اسکول کی کلاسیز کا رنگ وروغن خراب ہوچکا ہے سیوریج کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے جس پر سی بی اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ کو پابند کیا کہ وہ فیڈریل بی ایریا میں تعمیرات کو فوری شروع کرائے سی بی اے کی سفارشات پر اسکول کی عمارت تزین و آرائش اور رپئرئینگ کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جسکی سی بی اے کی ٹیم مکمل نگرانی کر رہی ہے آج اس حوالے سے کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زمہ داران انجینئرنگ ڈیپارٹ کے انچارج ظفر شیخ بھائی انجینئرنگ
ڈیپارٹ کے جوائنٹ انچارج ارشاد بھائی ڈپٹی جوائنٹ جنرل سیکرٹری شیر افگن میڈیا سیل انچارج محمّد صدیق نے اسکول کا وزٹ کر کے ترقیاتی کا کام کا جائزہ لیا اس موقع پر مزید جگہوں کی نشاندہی کی گئ جہاں ورکنگ کی اشد ضرورت تھی کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے اس سے پہلے نارتھ ناظم آباد اسکول میں اپنے اور انتظامیہ کے مشترکہ اشتراک سے ترقیاتی کام کراچکی ہے ہم اپنے مستقبل کے معماروں کے لئیے ہر ممکن کوشیش کریں گے وہ ایک اچھے ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔