پیپلز ڈاکٹرز فورم اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ڈاکٹر عاشق شاہ
ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے ان خیالات کا اظہار پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر عبد الرزاق شیخ اور کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کے سب سے بڑے انسٹیٹیوٹ جناح ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کی تعیناتی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا جس پر اپیل کی گئی اپیل کو دو رکنی بینچ نے سنا اور اس پر فیصلہ دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد رسول کو پھر سے ذمہ داریاں ادا کرنے کے احکامات جاری کیے پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے ساتھ ہے اور خیر مقدم کرتی ہیں
پیپلز ڈاکٹرز فورم اس پوری سازش میں ملوث افراد کے تعاقب میں سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرچکی ہےان تمام افراد کا محاسبہ کیا جائے گا۔
پیپلز ڈاکٹرز فورم مطالبہ کرتی ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ سے ان افراد کو فلفور وفاقی حکومت کے ماتحت کیا جائے جو مراعات تو حکومت سندھ سے لیتے ہیں اور اچھے انتظامی امور کے فیصلوں پر وفاقی حکومت اور کورٹ سے رجوع کرتے ہیں
پیپلز ڈاکٹرز فورم اسے افراد کی بہت جلد نشان دہی بھی کرے گی اور انہیں کرار واقعی سزا بھی دلوائے گی