منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) قرآن سوسائٹی منڈی بہاوالدین کے تحت ماہانہ درس قرآن مرکزی جامع مسجد توکلی منڈی بہاوالدین میں دیا گیا ۔ جس میں چودھری ریاض احمد گوندل ایڈووکیٹ ڈائریکٹر قرآن سوسائٹی نے سورہ ت الفرقان کی آیات نمبر 1 سے 44 تک کا خلا صہ تفصیل سے بیان کیا ۔اس روحانی محفل درس قرآن میں دیوان محمد افتخار ایڈووکیٹ ۔میاں محمد شریف زاہد اسسٹنٹ بیورو چیف ای این آئی نیوز ایجنسی ۔قاری محمد سہیل امتیاز نعیمی ۔حاجی سید تنویر حسین نقوی ۔منیجنگ ایڈیٹر منڈی بہاوالدین نیوز ۔عامر ندیم نمائندہ پی ٹی وی نیوز ۔حاجی قاری عاشق علی۔حاجی خواجہ محمد ارشد۔۔کے علاوہ نمازیوں اور عوام نے گہری دلچسپی سے درس قرآن سنا ۔حافظ قاری محمد سہیل نعیمی نے صلو ا ت و سلام پیش کیا اور اجتماعی خصوصی دعا ء خیر کی آخر میں شرکاء کی لنگر شریف سے تواضع کی گئی