سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی روز اول سے دنیا بھر میں ظلم کے نظام کے خاتمے اور اللّه کے دین کے غلبے کی جدوجہد کر رہی ہے، آج بھی جبکہ پاکستانی سیاست دان، بیوروکریٹس اور اسٹیبلشمنٹ، کرپشن سے بھری مختلف لیکس کی زینت بنی ہوئے ہیں ایسے میں بھی جماعت اسلامی کے قائدین اور اس سے منسلک تمام منتخب نمائندگان ہر قسم کی کرپشن کی فہرستوں سے دور ہیں، یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت، ملك کو مسائل سے دوچار کرنے والی ہر قوت کو للكار رہی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی غریب اور متوسط طبقے کیلئے مہنگائی میں ریلیف کے حکومتی وعدے کی تکمیل کےلئے مسلسل جدوجہد کے میدان میں موجود اور حکمرانوں پر دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ قوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کی، حق دو عوام کو تحریک
میں شامل ہوکر بھرپور کردار ادا کرے ۔
اجتماع سے نائب امیر ضلع کنور راشد مکرّم، عاشق حسین پٹھان، محمد توصیف رحمانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا