سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سابق وفاقی سیکرٹری نامور اینکر ہمدرد کے بانی چیئرمین گل محمد رند نے پریس کلب سکرنڈ کی تاحیات اعزازی ممبر سے استعفا دے دیا۔اور پریس کلب سکرنڈ کے واٹس ایپ گروپ سے بھی لیفٹ کر گئے رابطہ کرنے پر گل محمد رند نے بتایا کہ پریس کلب سکرنڈ میں کافی عرصہ سے تاحیات اعزازی ممبر رہا اور اپنی ہر ممکن کوشش پریس کلب سکرنڈ کی بہتری اور بھلائی کے لیے کردار ادا کیا۔جبکہ اس وقت پریس کلب سکرنڈ کی موجودہ باڈی اور ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے پریس کلب سکرنڈ کی نئی میمبر سازی “اندھا بانٹے ریوڑی اپنوں اپنوں” کے مترادف ہے،دو عہدےدار میمبروں نے اپنے اپنے بیٹوں کو بطور پریس کلب کا میمبر بنا دیا اسکے علاوہ دوسرے نئے میمبروں میں بھی اکثریت صحافت سے نابلد ہے ۔سکرنڈ پریس کلب ایک اچھی شہرت کا حامل ادارہ ہے مگر افسوس غلط فیصلوں کی وجہ سے اسکی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔پریس کلب سکرنڈ کسی کی جاگیر نہی۔ جس میں آیندہ ہونے والے الیکشن میں اپنا ووٹ بینک بڑھانے کی لالچ میں بیٹوں اور یار دوستوں کو میمبر شپ دی گئی ہے جو صحافی بھی نہی ہیں اس فیصلے کے خلاف میں نے اپنا استعفا دیا ہے ۔