سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ میں بدامنی کے خلاف احتجاج آج علامتی جنازہ پڑھنے کے بعد پہلی واردات سکرنڈ میں دن دہاڑے سندھ بنک کے سامنے سکرنڈ کے مشہور پیپسی ایجنسی کے مالک اصغر خانزادہ سے اسلحہ کے زور پر 3 مسلح ڈاکو ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار اسلحہ کے زور پر ساڑھے 8 لاکھ روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے
اصغر خانزادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ میں ساڑھے 8 لاکھ سے زائد رقم بینک میں جمع کروانے کے لئے جانے والا ہی تھا کہ 3 مسلح ڈاکوؤں نے اندر آکر ہمیں یر غمال بناکر کاؤنٹر میں رکھی ساڑھے 8 لاکھ روپے لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہوۓ فرار ہوگئے،مزید تفصیل بتاتے ہوۓ تاجر نے کہا کہ سامنے آجانے پر میں ان ڈاکوؤں کو پہچان سکتا ہوں