سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات فروشی لوٹ مار موٹر سائیکل چوروں کیخلاف شہریوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوۓ “امن ” کا علامتی جنازہ نکالا تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی بدامنی ڈکیتیوں ،چوریوں لوٹ مار اور منشیات فروشوں سے تنگ ہوکر قاضی سرفراز چوک سے لیکر سکرنڈ تھانے کے مین گیٹ تک “امن “کا علامتی جنازہ نکالا ۔
“امن “کےعلامتی جنازے میں سول سوسائٹی,سیاسی،سماجی،مذہبی رہنماؤں سمیت مختلف شہروں کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
مظاہرین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روز بروز شہریوں کو لوٹنا معمول بن گیا ہے،جبکہ ایک مہینے میں صحافیوں کی موٹر سائیکلوں سمیت 100 کے قریب موٹر سائیکلیں چوری ہوئی ہیں،مگر پولیس چوروں لٹیروں کو گرفتار کرنے کے لئے تیار نہی ،گزشتہ دونوں ایک تاجر سے دن دیہاڑے 25 لاکھ لوٹ لئےگئے ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایک ہفتے میں سکرنڈ میں امن و امان بحال کر کے پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرے ورنہ ہم ایس ایس پی نوابشاہ اور زرداری ہاؤس نوابشاہ کے سامنے “امن “کا علامتی جنازہ مین گیٹ کے سامنے رکھ کر پر امن احتجاج ریكارڈ کروائیں گے