سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔
تفصیل کے مطابق سکرنڈ کے نواحی گاؤں بوچانڈی کے رہائشی ندیم عمرانی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری 9 سالا بچی عشا گوٹھ کے پرائمری اسکول میں پڑھتی ہے، چوکیدار نا ہونے کی وجہ سے اسکول کے بچوں سے جھاڑو اور صفائی کروائی جاتی ہے،آج جب میری بچی اسکول میں جھاڑو دینے کے لیے گئی تو اسکول کے استاد وزیر انڑ نے جنسی حراساں کرتے ہوئے نازیبا حرکتیں کیں, جس پر بچی شور مچاتے ہوئے بھاگی اور گھر آ کر اپنی والدہ کو بتایا اور ہم نے گاؤں کے نیک مرد کو اس کی شکایت بھی کی ہے، ایسی ہی شکایات پہلے بھی مختلف بچے بچیاں کر چکی ہیں جس کی وجہ سے تو بہت سے والدین نے اپنی بچیوں کو اسکول سے ہی ہٹا دیا ہے جو اب تعلیم سے محروم ہو گئی ہیں۔مزید بتایا کہ بچوں نے یہ بھی شکایات کی ہیں کہ استاد وزیر انڑ بچوں پر بہیمانہ تشدد بھی کرتا ہے۔
ندیم عمرانی نے تعلیم کے صوبائی وزیر اور اعلی حکام سے اپیل کی کہ ایسے مقدش پیشے میں چھپی کالی بھیڑوں کو نکالا جائے اور قانونی کاروائی کے ذریعے سزا دلوا کر بچیوں کی تعلیم کو بچایا جائے ۔