سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ پریس کلب میں غیر آئینی میمبر شپ کے
خلاف بنیادی میمبر و سابق صدر سینیئر صحافی
محمد صدیق منگیو ، سابق خزانچی و بانی میمبر سینیئر صحافی ولی محمد بھٹی اور دیگر کی قیادت میں صحافی چوک پر احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرہ میں سابق جنرل سیکرٹری بانی میمبر خلیل احمد راجپوت ، موجودہ جوائنٹ سیکریٹری راجکمار اوڈ ، رمضان چانڈيو، سندھ گروورس کے صدر رضا محمد چانڈيو ، عورت آرگنائزیشن کے خیر محمد چنا ، نیشنل پریس کلب کے صدر غلام قادر چانڈیو ، پرائم ميڊيا کے صدر شبیر احمد راجپوت ، ایس ٹی پی کے رہنماحسین بخش کیریو ، واحد بخش عمرانی مظہر سولنگی سوشل ورکر نیاز چانڈیو ، سانول کیریو ، حيدر خانزادہ ، گل محمد ملاح ، رحم جمالی و دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکرنڈ پریس کلب پر مفاد پرست ٹولہ قابض ہے جو اپنے ووٹ بڑھانے کے لئے اپنے بیٹوں اور صحافت سے لاعلم افراد کو میمبر بنانا چاہتا ہے تاکہ وہ ان سے ووٹ حاصل کر کے سکرنڈ پریس کلب پر حکمرانی کر سکے ۔ جبکہ سکرنڈ پریس کلب ایک آئینی ادارہ ہے اسے آئین کے تحت چلایا جانا چاہئے جن افراد کے پاس کوئی اے بھی سرٹیفائیڈ اخبار نہیں نا انکے پاس کوئی پیمرا سے منظور شدہ چینل ہے انہیں میمبر کیا جا رہا ہے جو کہ آئین کے خلاف ہے اس میمبرشپ کی مخالفت جنرل سیکریٹری میر محمد کیریو اور جوائنٹ سیکریٹری نے بھی اجلاس میں کی لیکن انکی بات کو درگزر کرتے ہوئے صدر رضا محمد سیال نے اپنے بیٹے اور سابق صدر قاضی جاوید سنائی نے اپنے بیٹے کو میمبر کیا جنکو خبر تک بنانی نہیں آتی جسکو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے سکرنڈ پریس کلب ایک پڑھے لکھے لوگوں کا ادارہ ہے جس پر کسی وڈیرے یا کسی کے خاندان کی حکمرانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نیشنل پریس کلب کے صدر کا کہنا تھا کہ سکرنڈ پریس کلب ہم لوگوں نے بنایا اس میں ہمارا خون پسینہ دیا ہوا ہے اسکی اس طرح بے توقیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سائیں صدیق منگیو کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا اسکے بعد ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔