سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ کے نواحی گائوں خان محمد انڑ میں فالج کے مرض میں مبتلا محمد آچر انڑ کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئے جسکے انتقال کی خبر گھر پہنچنے پر اسکی بیوی بیہوش ہوگئی جسے سول اسپتال سکرنڈ پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے فوت ہو نے کی تصدیق کر دی گئی دونوں میتیں گھر پہنچنے پر صف ماتم بچھ گیا ۔ فوتی میاں بیوی کے ورثہ میں چار بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔