سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سیپا شہید بینظیرآباد کی ٹیم کا نوابشاھ کے مختلف برف کے کارخانوں کا دورہ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے وزیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی دوست محمد راھمون، سیکرٹری ماحولیات نبیلہ عمر، ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) نعیم احمد مغل کی ہدایت پر SEPA شہید بینظیر آباد کے ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل نے نواب شاہ شہر میں واقع مختلف آئس فیکٹریوں کا دورہ کرکے آئس فیکٹریوں کا ماحولیاتی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل انچارج سیپا نے بتایا کہ دورے کے موقع پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر فیکٹریاں غیر رجسٹرڈ ہیں اور کچھ آئس فیکٹریوں کے مالکان بھی ایمبریلا کمپلائنس کے تحت نہیں تھے۔ وہ برف بنانے کے لیے مناسب ٹیسٹنگ سسٹم کے بغیر پانی کا استعمال کر رہے تھے جس سے صارفین کے لیے متعلقہ خطرات کا امکان پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امونیا چیمبر کے قریب کوئی بھی سینسر نہیں لگایا گیا تھا تاکہ لیکیج کی صورت میں قبل از وقت وارننگ ہو سکے۔ انہوں نے برف فیکٹریوں کے مالکان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ SEP ایکٹ 2014 کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام برف فیکٹریوں کےمالکان کے ساتھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی شہید بینظیر آباد میں آئس فیکٹری کے معاملے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔