سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ملک بھر کی طرح آج ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی ملک کا 77 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب ڈی سی آفیس میں منعقد کی گئی جس میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر اور ڈی آئی جی پرویز احمد چانڈیو، ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن ، مئیر میونسپل کارپوریشن نواب شاہ قاضی محمد رشید بھٹی اور چئیرمین ضلع کونسل علی اکبر جمالی نے پرچم کشائی کی اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے اور اسکاؤٹس نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر، ڈی آئی جی پرویز احمد چانڈیو، ڈپٹی کمشنر زشہریار گل میمن اور دیگر نے ڈی سی آفیس کے لان میں پودے لگائے بعد ازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں، پیپلز میڈیکل اسپتال میں داخل مریضوں اور تھیلیسیمیا کئیر سنٹر میں متاثر مریض بچوں میں فروٹ اور مٹھائی تقسیم کی ۔بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب نواب شاہ اور میونسپل کارپوریشن نواب شاہ میں منعقد جشن آزادی کی تقاریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا بعد ازاں ضلع انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے لطیف ہال میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید محمد سجاد حیدر، رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، وائس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی فاروومین پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن اور دیگر نے کہا کہ ہم خوش نصیب قوم ہیں جو آزاد ملک میں زندگی بسر کررہے ہیں جو ہمارے اباواجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ملک کی آزادی ، ترقی و سالمیت کے لئے کام کرنے والے ہیروز کو یاد کرنے کا بھی دن ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا جبکہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اس لئے نوجوانوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ ملک کی آزادی کے دن کی مناسبت سے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ ملک کی ترقی کے لئے ہم سب ایمانداری سے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال جشن آزادی کے موقع پر ضلع میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جارہی ہے جس کے تحت ضلع کے مختلف اسکولوں، کالجز، یونیورسٹیز، صحت مراکز، تمام سرکاری اداروں میں بھی شجرکاری کی جارہی ہے تقریب میں عالمی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرنے والی بختاور کیڈٹ کالج کی کیڈٹس کو شیلڈ اور تعریفی اسناد دی گئیں جبکہ تھیلیسمیا سے متاثربچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے پر تھیلیسیمیا کئیر سنٹر نواب شاہ کی انتظامیہ کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دئے گئے تقریب میں انگریزی، اردو اور سندھی کے تقریری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کرنے والے مختلف اسکولوں اور اسپیشل ایجوکیشن کے بچوں کو بھی شیلڈز و تعریفی سرٹیفکیٹ دئے گئے تقریب میں جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام منعقد کرنے کے لئے قائم مینجمنٹ کمیٹی کے انچارج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری و دیگر ممبران اوربہتر کارکردگی پر مختلف محکموں کے افسران کو شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئے گئے۔