سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
موٹر وے پولیس سیکٹر-ii سکرنڈ کی جانب سے ایگریکلچرل ٹریننگ انسیٹیوٹ سکرنڈ میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد
سیکٹر کمانڈر تنویر اصغر و دیگر نے خطاب کیا
سیمینار میں سوالات کے جوابات دینے والی طالبات کو انعامات دیے گئے
روڈ حادثات میں اموات کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا ہے
سیکٹر کمانڈر تنویر اصغر کا ایگریکلچرل ٹریننگ انسیٹیوٹ سکرنڈ میں منعقدہ روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب
تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس سلمان چودھری، ایڈیشنل آئی جی منیر احمد شیخ اور ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر روڈ حادثات کی روک تھام کیلئے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں اساتذہ ، طلباء، موٹر وے پولیس افسران و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں انسپکٹر عظیم خان زرداری انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ملٹی میڈیا پر روڈ سیفٹی بریفنگ دی اور شرکاء کو موٹر سائیکل سوار کے لیے سیفٹی ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز، چین کور اور بیک لائٹس کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ سیٹ بیلٹ کے فوائد، پیدل روڈ کراسنگ و دیگر روڈ سیفٹی ٹپس کے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کی گئی ۔
پرنسپال( ATI) محمد بچل سوہو نے اپنے خطاب میں بتایا کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سے متعلق بہترین اور مفید معلومات اور ٹریفک قوانین کی آگاہی سے اسکول کے اساتذہ، طلباء اور عام لوگوں میں شعور پیدا ہوگا۔ اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے کئی خطرناک روڈ حادثات سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔
پروگرام کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر تنویر اصغر نے طلباء اساتذہ اور پرنسپال کو گفٹ ہیمپر/شیلڈ پیش کی اور دیگر اساتذہ اور طلباء میں گفٹ ہیمپرس تقسیم کئے۔
سیمینار کے اختتام پر طلباء سے روڈ سیفٹی کے متعلق سوالات کئے گئے ، درست جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔