سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
نعت خوانی تبلیغ دین کا ایک موٶثر ذریعہ ھے خوش نصیب ھیں وہ لوگ جواس بےراہ روی کے دور میں بھی قریہ قریہ کوچہ کوچہ نبٸ آخرالزماں ﷺ کے ذکرپاک کی محافل سجاتےہیں اورآپ ﷺکی تعلیمات کولوگوں تک پہنچاکران کےدلوں میں عشق مصطفٰےﷺ کی شمع کواجاگر کرتے ہیں ان خیالات کااظہار معروف سماجی وفلاحی رہنما ٹھیکیدارمحمداسلم خان نے اپنی رہاٸشگاہ پرمنعقدہ بسلسلہ گیارھویں شریف منعقدمحفل نعتﷺ کے شرکاء سے کیا محفل کاآغازتلاوت کلام پاک سے ھوا جس کی سعادت زینت القرأ غلام مجتبٰی اویسی آگرو نظامت سینیرنعت اناٶنسرراٶشوکت علی مصطفاٸ جنکہ حافظ محمدخان میمن، کل پاکستان ایوارڈز یافتہ ثناخواں شاھنواز حسینی سلطانی،احمدرضا حسینی سلطانی،راٶارسلان علی سلطانی،مزمل حسین سلطانی ودیگر نےبارگاہ فخردوعالم،نور مجسم ﷺ میں ھدیہء نعت ﷺ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ محفل پاک میں معروف نعت پروگرام آرگناٸزر محمدناظم کے کےسلطانی،دیگرمعروف شخصیات کےعلاوہ عاشقان رسول کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔آخرمیں میزبان محفل ٹھیکیدارمحمداسلم خان نے تمام شرکاء محفل کاشکریہ اداکیا#