سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
نیشنل پریس کلب سکرنڈ کی کال پر میرپور ماتھیلو کے شہید صحافی نصراللہ گڈانی اور سکھر کے شہید سینئر صحافی جان محمد مہرکے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے کےخلاف صحافیوں اور سول سوسائٹی نے نیشنل پریس کلب کے صدر غلام قادر چانڈیو ، ایس یو پی کے رہنما ایوب کھوسو، مجید عباسی، جسقم کے مسعود شاہ، سماجی رہنما رضامحمد چانڈیو کائونسلر نور محمد رند اور دیگر کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ سچ لکھنے اور بولنے والے صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے
پہلے سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کو شہید کیا گیا۔ اب تک ان کے قاتلوں اور سہولت کاروں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور اب نصر اللہ گڈانی کو بے دردی سے گولی مار کر یہ پیغام دیا گیا کہ وہ حق کی آواز اٹھانے والوں کو یونہی موت کے گھاٹ اتاریں گے ، لیکن اس طرح کی کارروائیاں کارگر ثابت نہیں ہوں گی۔ انکا مطالبہ تھا کہ نصراللہ گڈانی کے قاتلوں اور سہولتکاروں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔