سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
پنوں عاقل سے اغوا ہونے والے معصوم بچے حسنین آرائیں کی بازیابی کے لیے مرکزی تنظیم آرائیں پاکستان سکرنڈ اور سول سوسائٹی نے معصوم بچوں کے ہمراہ صحافی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعرے بازی
کی اور معصوم بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اشتیاق آرائیں، عبدالحمید آرائیں، رضا محمد چانڈیو ،شہری اتحاد سکرنڈ کے صدر سید احسان علی شاہ ، علی شیر انڑ، ایوب کھوسو اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حالات کو ہاتھ سے خراب کیا جا رہا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کا جوڑ بنا ہوا ہے۔ اغواء اور ڈکیتی کے واقعات سندھ میں روز کا معمول بن چکے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ معصوم حسنین کو بازیاب کرایا جائے ورنہ سندھ بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔