سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈائریکٹر اطلاعات شہید بینظیر آباد ڈویژن محمد موسیٰ گوندل نے کہا ہے کے محکمہ اطلاعات صحافیوں اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے صحافیوں کے علاج معالجے, مالی معاونت اور دیگر جائز مسائل کے حل کے لیے بھی محکمہ اطلاعات بھرپور طریقے سے اپنا کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر اطلاعات شہید بینظیر آباد محمد موسیٰ گوندل نے چارج سنبھالنے کے بعد نواب شاہ پریس کلب کا دورہ کرتے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر اطلاعات نے مزید کہا کہ صحافیوں کی طرف سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی مسائل اجاگر کئے جاتے ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران تک پہنچایا جاتا ہے تاکہ عوام کے یہ مسائل حل ہو سکیں۔ ڈائریکٹر اطلاعات نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کے سندھ حکومت کی جانب سے پریس کلبوں کو گرانٹ اور صحافیوں کی مالی مدد کے لیے بجٹ میں رقم مقرر کی گئی ہے اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات کی جانب سے کمیٹی ترتیب دی گئی ہے جس کے تحت جمع ہونے والی درخواستوں کی چہان بین کے بعد پریس کلبوں اور صحافیوں کی مالی معاملات میں معاونت کے لیے رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تاکہ صحافی اپنے صحافتی فرائض بھتر طریقے سے انجام دے سکیں۔ اس موقعے پر پریس کلب کے صدر محمد انور شیخ اور جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل ڈومکی کی جانب سے ڈائریکٹر اطلاعات اور انفارمیشن آفیس شھید بینظیر آباد کے دیگر افسران کو پریس کلب آنے پر خوش آمدید کہا اور اپنے بہرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقعے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات شھید بینظیر آباد غلام عباس گوراہو، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونیو، سینیئر صحافی رضوان تھیبو، مشرف علی بھٹی، منظور احمد سومرو، ناصر رشید، تاج رند، کاشف ابڑو، آصف البشر اور دیگر صحافی موجود تھے۔