سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت اوگرا کی جانب سے ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے دکانداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں مئیر میونسپل کارپوریشن قضی محمد رشید بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری، ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایل پی جی گیس دکانداروں نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ حیدرآباد میں ہونے والے واقعے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات کے تحت ضلع میں غیر قانونی چلنے والے ایل پی جی گیس کے دکانوں اور ایجنسیز کے خلاف کاروائیاں شروع کی گئی ہیں جس کے تحت کئے دکانوں اور ایجنسیز کو سیل کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی چلنے والی ایل پی جی گیس کے دکانداروں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اوگرا کی جانب سے جاری کی گئی ایس او پیز پر عمل کریں عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں چلنے والے ایل پی جی گیس کے دکانوں کا دورہ کریں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے ان پر بھاری جرمانہ عائد کئے جائیں اور دکانیں سیل کی جائیں جبکہ غیر قانونی بغیر لائسنس کے چلنے والے ایل پی جی گیس کی دکانوں اور ایجنسیز کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور کاروائیوں کی رپورٹ بمعہ تصاویر ڈی سی آفیس سے شئیر کی جائیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ رہائشی علاقوں بالخصوص عوام کے آنے جانے والے راستوں پر ایل پی جی کے دکان کسی خطرے سے کم نہیں ہیں معمولی لاپرواہی کے باعث انسانی جانیں ضایع ہوسکتی ہیں اس لئے فوری طور پر ان دکانوں کو دوسرے جگہ منتقل کرکے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے اجلاس میں ایل پی جی گیس کے دکانداروں نے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی۔