
سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کردیا سکرنڈ اور اسکے مضافات میں بجلی کے بحران نے عوام کی زندگی۔ اجیرن بنادی ہے
مینٹینس کے نام پر چھ چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل کرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں کمی کے بجاۓ دورانیہ بڑھا دیا گیا
شہریوں کا کہنا ہے کہ 1 اکتوبر کو سب ڈویژن سکرنڈ کی جانب سے اعلان کیا تھا کہ 15 اکتوبر تک مینٹینس کی وجہ سے صبح 8 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔اسکے باوجود ہر دو گھنٹے بعد دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی ۔اب وہ شیڈول گزرنے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا ہے 12 سے 14 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں ۔دوسری جانب گھریلو صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی جاۓ اور عوام کو ریلیف دیا جاۓ