
سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
خون دو زندگی بچاؤ
جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویہ اُس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ *القران*
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کی ہدایات پر تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے لئے پولیس ہیڈ کوارٹر نواب شاہ میں ایک روز تھیلیسمیا کیمپ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیے پولیس کے افسران و اہلکاروں نے اپنے جوش و جذبے کے ساتھ بھر پور خون کا عطیہ دیا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں تھیلیسمیا کیمپ کا دورہ کیا اور خود بھی خون کا عطیہ دیا۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو نے خون کا عطیہ دینے والے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔