سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
چار مسلح ڈاکوؤں دن دھاڑے قاضی احمد شہر میں ہندو تاجر تارا کی پرچون کی دوکان سے 10لاکھ روپئے لوٹ کر با آسانی فرار۔تفصیلات کے مطابق قاضی احمد شہر میں ہندو تاجر کی پر چون دوکان سے دن دھاڑے چار مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ہندو تاجر کی دوکان میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر 10لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے ہندو تاجر تارا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چار موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے دوکان میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ مجھ سے اور میری دوکان پر بیٹھے حیدرآباد کے تاجر عرفان علی سے پانچ لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تاجر کا کہنا ہے کہ پولیس کو فون پر اطلاع دینے کے باوجود بھی پولیس جائے واردات پر نہیں پہنچی ڈاکو باآسانی فرار ہو گئے