سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت مدارس میں زیر تعلیم غیر قانونی مقیم غیر ملکی طلباء کے اعداد شمار اکٹھے کرنے اور ان کو واپس اپنے ملک بھیجنے کے حوالے سے ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد صابر قریشی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ صابر اوٹھو، ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی، ڈسٹرکٹ زکوات آفیسر عبداللطیف چنڑ کے علاوہ دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایات پر ضلع میں بچوں کو مذہبی تعلیم دینے والے مدارس میں زیر تعلیم غیر قانونی غیر ملکی طلباء کے اعداد شمار اکٹھے کئے جائیں اور غیر قانونی رہائش پذیر طلباء کو اپنے ملک واپس بھیجنے کے لئے اکٹھی کی گئی معلومات ڈویژنل انتظامیہ اور سندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی تاکہ ان کو اپنے ملک بھیجنے کے لئے انتظامات کئے جاسکیں ڈپٹی کمشنر نے تمام کمیٹی ممبران بالخصوص محکمہ پولیس کے افسران پر زور دیا کہ وہ مدارس کی دو بارہ وزٹ کرکے غیر ملکی زیر تعلیم طلبہ کے اعداد شمار اکٹھے کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی نے بتایا کہ ضلع میں 119 مدارس ہیں ان تمام مدارس میں کوئی بھی غیر قانونی غیر ملکی طالب علم موجود نہیں ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں تمام مدارس کی دوبارہ جانچ پڑتال شروع کی جارہی ہے جس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفیس کو ارسال کی جائے گی اس موقع اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ زکوات آفیسر نے بتایا کہ محکمہ زکوات کی زیر نگرانی 5 مدارس چل رہے ہیں ان مدارس میں بھی کوئی غیر ملکی طالب علم زیر تعلیم نہیں ہے۔