سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
جئے سندھ قومی محاز کی جانب سے مذہبی انتہا پسندی اور ڈاکٹر شاھنواز کنبھر کے مبینہ قتل اور دریائے سندھ سے 6 کینالوں کے نکالے جانے کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ کے رہنما مسعود شاہ ، قربان بھنب، علن سندھی مورڑیو میر بھر ، عالم دیشی ، فرمان رند ، ایس ٹی پی کے رہنما مشتاق مانیوٹھو ، شھید بھٹو کے رہنما شوکت بھانجو اور دیگر کی سربراہی میں سکرنڈ شھباز شاخ سے صحافی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے صحافی چوک پر پہنچ کر مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کا قتل عدالتوں سے بالاتر کیا گیا بغیر ثبوت کے کسی بھی شخص کو جلا نے یا قتل کر نے سے ملک میں انارکی پھلے گی آگر پولیس نے گرفتار کیا تھاتو عدالتوں میں پیش کرنا چاہیے تھا عدالتوں کو سزا دینے کا اختیار ہے۔ اسکے علاوہ دریائے سندھ سے مزید 6 کینالیں نکال کر سندھ کو بنجر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو کہ کسی صورت
برداشت نہیں کی جائے گی ۔