سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے احکامات کی روشنی میں شیعہ علماء کونسل تعلقہ سکرنڈ کے رہنما سید سبحان علی شاہ ، تعلقہ صدر خادم حسین پرھیار اور سید فرمان علی شاہ کی قیادت میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مرکزی امام بارگاہ حیدری مسجد سے علمبردار چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصراللہ کو نہ شیعہ سمجھ کر نہ سنی سمجھ کر شھید کیا گیا بلکہ اسرائیل کی نظر میں مسلمانوں کو شھید کیا گیا تو امت مسلمہ کو بھی ایک ہونا چاہئے کیونکہ دشمن کی نظر میں نہ آپ سنی ہیں نہ شیعہ ہیں ،نہ اہلحدیث ہیں نہ بریلوی ہیں بلکہ اسکی نظر میں آپ سب مسلمان ہیں اور وہ ایک ایک کر کے سب کو شھید کرے گا اسلئے ہمیں بھی آپس میں اکٹھا ہونا چاہئے اور اسے منہ توڑ جواب دینا چاہئے اگر ہم متحد نہ ہوئے تو وہ دن دور نہیں کہ وہ ہم سب کو بمباری کر کے مارتا رہے گا اور کوئی اسکا کچھ بگاڑ نہیں سکے گا ۔ وہ لبنان اور فلسطین پر فاسفورس بموں سے اور جیپرز کی مدد سے دھماکے کر رہا ہم اقوام عالم کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جو بھی اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا وہ بھی محفوظ نہیں ہیں انکا بھی وقت آئے گا ہم مسلمان اکٹھے ہو کر اپنے شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے۔ اس موقع پر حضور بخش کیریو ، صدر خاصخیلی، شاھنواز بھٹو ، گلاب دایو اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔